غزل: لقمان کی حکمت کا مزہ کیوں نہیں لیتے

نتیجۂ فکر: سید اولاد رسول قدسی مصباحینیویارک امریکہ

لقمان کی حکمت کا مزہ کیوں نہیں لیتےآلام میں راحت کا مزہ کیوں نہیں لیتے

تلخی میں طبیت کی تغیر کے کھلیں پھولنیموں سے حلاوت کا مزہ کیوں نہیں لیتے

افکار کی سنگین لڑائی کی زمیں پرلفظوں کی شہادت کا مزہ کیوں نہیں لیتے

تم طائر تخئیل کو دے کر نئی سمتیںشعروں میں علامت کا مزہ کیوں نہیں لیتے

تم کر کے فنا خود کو سمندر میں انا کےلوگوں کی ملامت کا مزہ کیوں نہیں لیتے

اب چھوڑ کے گلزار صراحت کی سیاحتاغلاق سے ندرت کا مزہ کیوں نہیں لیتے

لمحات کے برفیلے پہاڑوں سے اتر کرسوچوں کی حرارت کا مزہ کیوں نہیں لیتے

حالات کے ان گرم مکانوں سے نکل کرسردی میں سیاحت کا مزہ کیوں نہیں لیتے

تم ہجر کی بے تاب شب تار میں قدسیؔاشکوں کی سخاوت کا مزہ کیوں نہیں لیتے

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر