غزل: احباب ہمارے سارے
📅 05-12-2021
👁 3 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

خیال: ذکی طارق بارہ بنکویسعادت گنج،بارہ بنکی،یوپی

ہم سے روٹھے سے ہیں احباب ہمارے سارےالٹے بہنے لگے اب پیار کے دھارے سارے

مشتری زہرہ عطارد سے ملے نام جنھیںآسماں پر وہ چمکتے ہیں ستارے سارے

درد کے طور کبھی آہ کبھی اشکوں کے طورمیں نے اے عشق ترے قرض اتارے سارے

کون سی چُوک ہوئی اس نے ہے کیا داؤں چلاکس طرح جیتے ہوئے معرکے ہارے سارے

اب کسی شخص کے چہرے پہ نہیں شادابیکیا مری طرح ہیں حالات کے مارے سارے

ہونٹ ساکت رہے اور ہوگئے عہد و پیماںکتنے پُر معنٰی ہیں نظروں کے اشارے سارے

ہوگئی درد کا عنوان کتابِ ہستیاس ہی موضوع سے پر صفحے ہیں سارے سارے

ہائے ری مفلسی پھر بھی نہ وہ پہچانے "ذکی"میں نے جتنے بھی تعارف تھے گزارے سارے

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر