Hamari Aawaz

غزل: کانٹوں کا ہے عروج گلابوں کے آس پاس

شعر و شاعری ← غزل
📅 28-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجۂ فکر: سید اولاد رسول قدسینیویارک امریکہ

جاتے نہیں کبھی جو نصابوں کے آس پاسبے معنی رہ گۓ وہ کتابوں کے آس پاس

پھر کیف ہے بہار کے خوابوں کے آس پاسکانٹوں کا ہے عروج گلابوں کے آس پاس

مہکا ہوا ہے آج فلک کا یہ گلستاںہے چاندنی قمر کی شہابوں کے آس ہاس

مسکان ہے کھجور کی ٹہنی کے ہونٹ پرپھر تشنگی کھڑی ہے سرابوں کے آس پاس

یہ جو ستارا ٹوٹ کے دھرتی پہ گر گیارکھ دو اسے سحر کے نقابوں کے آس پاس

ہر ایک شے ہے گوش بر آواز چار سورس گھولتا ہے کون ربابوں کے آس پاس

خواہش ہے گر دوام سے ہو منسلک حیاتڈھونڈو نہ پھر ثبات حبابوں کے آس پاس

لمحات زندگی کے سلگتے ہوۓ سوالعرصے سے منتظر ہیں جوابوں کے آس ہاس

موسم کے بدلے بدلے سے تیور کو دیکھ کرسہما ہوا قمر ہے سحابوں کے آس پاس

اُس سے ہی پھوٹتی رہی عبرت کی روشنیگذرا جو وقت خانہ خرابوں کے آس پاس

میری طفولیت کا رہا سینہ چاک چاکروتی رہی ضعیفی شبابوں کے آس ہاس

مے خوار کے سرور کا یہ قتل عام ہےخوں سے بھرے ہیں جام شرابوں کے آس ہاس

اوراق دل کی آپ حفاظت تو کیجئیےقدسیؔ لگے ہیں کرم کتابوں کے آس پاس

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21843 قارئین📊 4.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

غزل: وہ جاتے ہوئے آسرا دے گيا

غزل: کیسے کٹے گی عمر میری مفلسی کے ساتھ

غزل: میری حالت پہ آہ کون کرے

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز