نعت رسول: لب پہ بس صلِّ علیٰ، صلِّ علیٰ کافی ہے
📅 19-01-2021
👁 2 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

نتیجۂ فکر: محمد شکیل قادری بلرام پوری

قلبِ مضطر کے لیے ایک دَوا کافیلب پہ بس صلِّ علیٰ، صلِّ علیٰ کافی ہے

مالکِ کون و مکاں قاسمِ نعمت ہیں جوہم فقیروں کے لیے ان کی عَطا کافی ہے

آتے ہی ساری بلائیں مری ٹل جاتی ہیںاِن بلاؤں کے لیے ماں کی دُعا کافی ہے

حدت حشر کا کچھ خوف نہیں ہے مجھ کومیرے چھپنے کو شہِ دیں کی ردا کافی ہے

گلشنِ فکر کو مہکانے کی خاطر میرےشہ کے دربار سے آئے جو ہَوا کافی ہے

کیسے کہہ دوں کہ نہیں میراجہاں میں کوئیمیری خاطر تو وہ محبوبِ خُدا کافی ہے

کاش کہہ دیں وہ سرِ حشر کہ میرا ہے شکیلؔمیری بخشش کے لیے ان کا کہا کافی ہے

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر