نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

رہے ربط اپنا احد ! بانوے سےمری عمر ہو مستند بانوے سے

خدایا ! دے توفیقِ مدحِ پیمبربڑھا دے مرا شعری قد بانوے سے

رہے چاندی عشقِ احمد کی دل میںنکھر جائے ہستی کا خد بانوے سے

زباں پر رہے ورد '' صلِّ علیٰ '' کاہو جس دم منور لحد بانوے سے

ثنا خوانیِ شاہِ بطحا کے صدقےملی شاعری کی سند بانوے سے

عقیدہ و ایماں کا حاصل یہی ہےمحبت رہے تا ابد بانوے سے

مصیبت کے دریا میں ہے فوجِ امتبہم پہنچے یا رب رسد بانوے سے

ہے اسمِ محمد سے جب اس کو نسبتنہ ہو کیوں محبت عدد بانوے سے

نبی کرتے ہیں سب کی مشکل کشائیبلا ساری ہوتی ہے رد بانوے سے

بنے گا جہنم کا ایندھن وہ و اللہ !جو رکھے گا حقد و حسد بانوے سے

خزانے دو عالم کے بخشے ہیں رب نےجو چاہو وہ مانگو مدد بانوے سے

ہیں جتنے بھی اہلِ خرد ان کو احمدؔملا ہے شعور و خرد بانوے سے

نتیجۂ فکر: طفیل احمد مصباحی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر