Hamari Aawaz

نعت رسول: تیری محفل سجانا مرا کام ہے

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 16-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجۂ فکر: محمد نفیس مصباحی، بلرام پور

تیری محفل سجانا مرا کام ہے، اس میں تشریف لانا ترا کام ہےنعت سننا، سنانا مرا کام ہے بخشنا، بخشوانا ترا کام ہے

دین و ایمان کی اور قرآن کی، الفتِ جانِ جاں، جانِ ایمان کیدل میں شمع جلانا مرا کام ہے آندھیوں سے بچانا ترا کام ہے

کوٸی دآتا جہاں بھر میں تجھ سا کہاں، کوئی محتاج دنیا میں مجھ سا کہاںدر پہ جھولی بِچھانا مرا کام ہے اور دینا دِلانا ترا کام ہے

عشقِ خیر الوریٰ، غوث و خواجہ،رضا، عشقِ اصحاب اور عشق کُل اولیاہے ضروری بتانا مرا کام ہے اور دل میں بسانا ترا کام ہے

بعدِ رمضان کہتے ہیں کہ عید ہے عید تو درحقیقت تیری دید ہےرہ میں آنکھیں بچھانا مرا کام ہے اور جلوہ دکھانا ترا کام ہے

یا نبی! ہم کو در پر بلا لیجیے، چہرہٕ والضحی بھی دکھا دیجئےتجھ سے ہی لَو لگانا مرا کام ہے، دل کی حسرت مٹانا ترا کام ہے

اے خدا! بخش دے مجھ گنہگار کو، کہ درودوں، سلاموں سے سرکار کواپنے دل میں بسانا مرا کام ہے دل مدینہ بنانا ترا کام ھے

ظلم ڈھایا ہے ہم نے بہت نفس پر، ہیں گناہوں میں ڈوبے ہوئے سر بسرتیری چوکھٹ پہ آنا مرا کام ہے ،رب سے بخشش کر آنا ترا کام ہے

یا نبی آفتیں سر سے کم کیجئے، اس نفیسِ حزیں پر کرم کیجئےآفتوں میں بلانا مرا کام ہے سن کے بگڑی بنانا ترا کام ہے

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20870 قارئین📊 4.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز