Hamari Aawaz

نعت رسول: دیکھوں گا میں بھی روضۂ خیر البشر کبھی

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 15-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجۂ فکر: عالمگیر عاصم فیضی، مہراج گنج

مجھ کو یقیں ہے آئے گی امید بر کبھیدیکھوں گا میں بھی روضۂ خیر البشر کبھی

ہٹتی نہ مجھ سے چاند کی رشکی نظر کبھیبن جاتا سنگ راہ میں ان کا اگر کبھی

بن جاؤں رشک مہر و مہ و نجم آسماں"ہوجائے مصطفیٰ کی زیارت اگر کبھی"

آقا کی انگلیوں کے اشارے کا تھا کمالہوتا اِدھر ہلال تو ہوتا اُدھر کبھی

سوچا کہ وصف شاہ مدینہ لکھوں مگرساکت زبان ہوگئی حیراں ہے درک بھی

ماں کی دعائیں اس لئے لیتا ہوں ہر گھڑیہوتی نہیں ہے ماں کی دعا بے اثر کبھی

پہنچیں گے ہم بھی روضۂ سرور پہ ایک دندے گی ہماری شاخ طلب بھی ثمر کبھی

چہرے پہ مل لے غازۂ خاک در رسولآنکھیں ملا نہ پائے گا تجھ سے قمر کبھی

من کی مرادیں پائے گا روضے پہ ان کے جاخالی نہیں پھراتے شہ بحر و بر کبھی

ہوتا ہے منسلک جو دیار رسول سےپھرتا نہیں جہان میں وہ در بدر کبھی

عاصم تھا رعب ایسا رخ نور بار پران کو کسی نے دیکھا نہیں بھر نظر کبھی

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21081 قارئین📊 4.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 109 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز