نعت رسول: نبی سے محبت ہے ایمان کامل

فرانس کی حالیہ غلط حرکتوں کے پس منظر میں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مبارک میں لکھا گیا نعتیہ کلام۔

نتیجۂ فکر: صادق طاہر قاسمی ندوی کبیر نگریمقیم حال ریاض سعودی عرب

نبی سے محبت ہے ایمان کاملیہی ہے مرا عہد وپیمان کامل

نبی کی ہو توہیں گوارا نہیں ہےیہی تو ہے مومن کی پہچان کامل

جو شان رسالت پہ جاں تک لٹا دےوہی در اصل ہے مسلمان کامل

نبی سے محبت کی تکمیل یہ ہےکہ قربان ہو اس پہ ہر جان کامل

جسے ہو گئی ہے نبی کی زیارتاسے مل گیا پھر تو عرفان کامل

یہی تو ہے مومن کی معراج کاملمقدم نبی کا ہو فرمان کامل

شہادت،صداقت،اطاعت،عقیدتیہی ہیں محبت کے ارکانِ کامل

کبھی چھوڑ سکتے نہیں ہم نبی کونبی کا ہے امت پہ احسان کامل

مٹا ہے سدا،جس نے توہین کی ہےیہی ہے ہمارا تو ایقان کامل

مرا قبلہ،کعبہ،مرا مقتدیٰ ہےکہ اترا ہے جس پر یہ قرآن کامل

جو شان رسالت کا گستاخ ہوگاکریں گے سدا اس کا بطلان کامل

یہ دولت،یہ ثروت،یہ عزت و شہرتنبی پر لٹا دیں گے سامان کامل

کٹا ءیں گے سر، جان دیں گے نبی پریہ کرتے ہیں ہم کھل کے اعلان کامل

جو ختم نبوّت پہ انگلی اٹھائےہلاکت کا اس کی ہے امکان کامل

یہ دنیا یہ دولت ، یہ زر اور زیورسبھی کچھ نبی پر ہیں قربان کامل

محبت نبی کی نہیں زندگی میںتو پھر زندگی بھی ہے ویران کامل

نبی کی شفاعت ملے یوم محشریہی ہے مرے دل میں ارمان کامل

نصیبا! محمد کے ہم امتی ہیںخدا کا ہے ہم پر یہ فیضانِ کامل

یہی ہے محبت کی معراج صادقلٹا دیں کسی پر ہم یہ جان کامل

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر