Hamari Aawaz

نعت رسول: نہ دوزخ یاد آتا ہے نہ جنت یاد آتی ہے

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 06-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجۂ فکر: محمد جیش خان نوری امجدی، مہراج گنج

نہ دوزخ یاد آتا ہے نہ جنت یاد آتی ہےبروز حشر آقا کی شفاعت یاد آتی ہے

یہی ہے آرزو اک روز میں جاؤں مدینے کوحبیبِ داور محشر کی تربت یاد آتی ہے

لٹایا گھر کا گھر جس نے نبی کے دین کی خاطرہمیں اس ابن حیدر کی شہادت یاد آتی ہے

دعا دیتے تھے سن کر گالیاں اپنے مخالف کیشہِ  ابرار  کی  وہ  پیاری  سیرت  یاد آتی ہے

نبی کے نام پر اپنا نچھاور کر دیا سب کچھہمیں صدیق اکبر کی مروت یاد آتی ہے

صداقت کی زمانے میں کوئی جب بات کرتا ہےتو یار غار آقا کی صداقت یاد آتی ہے

کہیں جب ظلم ہوتا ہے خدا کے نیک بندوں پرہمیں فاروق اعظم کی عدالت یاد آتی ہے

کوئی جب بات کرتا ہے قمر کی ضوفشانی کیتو ہم کو صورت تاج شریعت یاد آتی ہے

جو رہتے ہیں نبی کے عشق میں سرشار اے نوریانہیں  کو  دیکھ کر آقا کی سیرت یاد آتی ہے

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21323 قارئین📊 4.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز