Hamari Aawaz

نعت رسول: بہار خلد کا نقشہ ہے آپ کی چوکھٹ

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 02-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجۂ فکر: طفیل احمد مصباحی

جمال و حسن کا طُغریٰ ہے آپ کی چوکھٹبَہارِ خلد کا نقشہ ہے آپ کی چوکھٹ

ہر ایک غم کا مداوا ہے آپ کی چوکھٹدُکھے دلوں کا سہارا ہے آپ کی چوکھٹ

قدم قدم پہ بَہاروں کا عنبریں جھونکاجمالِ صبحِ دل آرا ہے آپ کی چوکھٹ

فرشتے چومتے ہیں سنگِ در عقیدت سےکچھ ایسی افضل و اعلیٰ ہے آپ کی چوکھٹ

عیاں ہے آیتِ " جَاؤُوْکَ " سے گنہگارو !گنہ کے عفو کا حِیلہ ہے آپ کی چوکھٹ

فرازِ عرش بھی حیرت سے دیکھتا ہے اسےعُلو کا ایسا مِنارا ہے آپ کی چوکھٹ

زمانہ اس لیے آتا ہے حاضری دینےخدا کے قرب کا زینہ ہے آپ کی چوکھٹ

طفیل عقل کے اندھوں سے بر ملا کہہ دوزمیں پہ عرشِ معلّیٰ ہے آپ کی چوکھٹ

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21277 قارئین📊 4.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز