Hamari Aawaz

نعت نبی: ورفعنا لک ذکرک

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 11-10-2024 👁 10 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

رحمت کی ہے تو شاں "ورفعنالک ذکرک "تو رب کا ہے مہماں "ورفعنالک ذکرک"

طہ ہو کہ مزمل و مدثر و یٰسینقرآں ہے ثنا خواں "ورفعنا لک ذکرک"

دشمن کو دعا دینا گلے سے بھی لگاناہے تیری یہ پہچاں "ورفعنا لک ذکرک"

ہے کون جو تعریف کرے تیری مکمل ؟ہے رب کا یہ فرماں "ورفعنا لک ذکرک"

توحید کا محور ہے تو اسلام کا معیارحق کا ہے تو عرفاں "ورفعنا لک ذکرک"

کیا حورو ملائک کی فقط بات کریں ہم ؟ہے خلد بھی قرباں "ورفعنالک ذکرک"

بوبکر و عمر حضرت عثمان و علی پرہے تیرا ہی احساں "ورفعنالک ذکرک"

دنیا کے سلاطین ہیں جاروب کشوں میںتو سب کا ہے سلطاں "ورفعنالک ذکرک"

تجھ جیسا جہاں میں کوئی آیا نہ کبھی بھیہم سب کا ہے ایماں "ورفعنالک ذکرک"

ہے کتنا مکرم و مقدس و معظمہے عقل بھی حیراں "ورفعنالک ذکرک"

دنیا کے گھٹانے سے نہیں شان گھٹے گیکہتا ہے یہ قرآں "ورفعنا لک ذکرک"

اے شوق وہی افضل و اعلی ہے جہاں میںہے جو بھی مدح خواں "ورفعنالک ذکرک"

شاعر: سلیم شوق پورنویاستاد جامعۃ الابرار دھرمپوری، تمل ناڈو انڈیا

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20819 قارئین📊 4.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز