Hamari Aawaz

نعت رسول: فلک منور، زمین روشن، سہانا پل پل، نبی جی آئے

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 10-09-2024 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

فلک منور زمین روشن سہانا پل پل نبی جی آئےدرود ان پر سلام ان پر رہے مسلسل نبی جی آئے

دمک رہا ہے یہ ذرہ ذرہ مہک رہا ہے جہان ساراستارےجھک کرکریں زیارت فضاہے جلتھل نبی جی آئے

پھوار رحمت برس رہی ہے کرم کے بادل رواں دواں ہیںنثار غلماں فدا ہیں حوریں منیر و اجمل نبی جی آئے

چہک رہی ہیں یہ بلبلیں بھی کہ نغمہ قمری بھی گار ہی ہیںبصف ملائک یہ کہہ رہےہیں کہ سب سے افضل نبی جی آئے

اندھیریاں ہر طرف تھیں چھائی کہ کفر اپنی اڑا تھا ضد پربپا ہے ماتم صنم کدوں میں حنیف و اکمل نبی جی آئے

ہزار برسوں سے جل رہی تھی بجھی وہ ایسی کہ نا جلی تھیہوئے ہیں حیران اہل فارس مچی ہے ہلچل نبی جی آئے

بہت تھا نازاں وہ شاہ ایراں کہ مثل اس کے نہیں ہیں شاہاںگواہی اس کے محل نے دے دی کہ وہ ہیں اول نبی جی آئے

امین و صادق شفیع محشر وہ سب کے ہادی وہ سب کے رہبرہیں بن کے رحمت جہاں کی آئے خدا کے مرسل نبی جی آئے

زہے مقدر حلیمہ کے گھر سوار آئے بہار آئیجو ناقہ لاغر وہ تیز رو اب ہے سب میں افضل نبی جی آئے

پیمبروں کے امام و سرور ہوئی نبوت تمام ان پرہے چاند قرباں قمر نبوت ہوا مکمل نبی جی آئے

کسی سے کیسے بیاں ہو یاسر حیات ان کی صفات ان کیہے جن کی سیرت قران سارا وہ بن کے مشعل نبی جی آئے

نتیجۂ فکر: یاسرعبدالقیوم قاسمی

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20513 قارئین📊 4.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 101 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز