Hamari Aawaz

محبوب کردگار ہے یا شافع امم

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 08-07-2022 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

محبوبِ کردگار ہے یا شافعِ اممجو تیرا جاں نثار ہے یا شافعِ امم

عصیاں کا سر پہ بار ہے یا شافعِ اممبندہ گناہ گار ہے یا شافعِ امم

دنیا و آخرت میں ہماری نجات کاتم پر ہی انحصار ہے یا شافعِ امم

بارانِ نور ہوتی ہے شام و سحر وہاںروشن ترا دیار ہے یا شافعِ اُمم

چاروں طرف سے ٹوٹ پڑے ہیں عدوئے دیںامت میں خلفشار ہے یا شافعِ امم

پیدا سبیل کر دیں کوئی اتحاد کیامت میں انتشار ہے یا شافعِ امم

رنج و الم کے تیر سے گھائل ہوں، ہو کرمتکلیف بے شمار ہے یا شافعِ امم

مسحور زائرین کو کرتا ہے، آپ کاکتنا حسیں مزار ہے یا شافعِ امم

اذنِ حضوری مل نہ سکا اس لیے یہ دلرنجیدہ ، سوگوار ہے یا شافعِ امم

تیرے سبب سے رشکِ بَہاراں بنا ہواطیبہ کا مرغ زار ہے یا شافعِ امم

کہتے ہیں صنفِ نعت جسے اہلِ علم و فناشرفؔ کو اس سے پیار ہے یا شافعِ امم

ازقلم: محمد اشرفؔ رضا قادریمدیر اعلیٰ سہ ماہی امین شریعت

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21019 قارئین📊 4.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 109 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز