Hamari Aawaz

نعت رسول: مجھے بھی جلوہ دکھانے حضور آئیں کبھی

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 28-04-2022 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

مری بھی بگڑی بنانے حضور آئیں کبھیمِرا نصیب جگانے حضور آئیں کبھی

خوشی کا مژدہ سنانے حضور آئیں کبھیمجھے بھی جلوہ دکھانے حضور آئیں کبھی

چمن میں پھول کھلانے حضور آئیں کبھیکہ اجڑے دل کو بسانے حضور آئیں کبھی

حسن حسين جو پیارے ہیں آپ کو آقاانہیں کا صدقہ لٹانے حضور آئیں کبھی

خمار جس کا رہے عمر بھر نگاہوں میںشراب عشق پلانے حضور آئیں کبھی

میں سوؤں خواب میں دیدار آپ کا ہوجائےمجھے وہ نید سلانے حضور آئیں کبھی

ہے تیرہ قلب مرا ہر طرف اندھیرا ہےچراغ عشق جلانے حضور آئیں کبھی

پھنسی ہے ناؤ مری جاکے بیچ دھارے میںاسے بھی پار لگانے حضور آئیں کبھی

مدد کی ہم کو ضرورت ہے اے مرے آقاہماری ناؤ ترانے حضور آئیں کبھی

چہار سمت سے گھیرا ہے مجھ کو آفت نےرہائی مجھ کو دلانے حضور آئیں کبھی

میں نعت لکھّوں پڑھوں آپ کی اے میرے حضورمری بھی داد بڑھانے حضور آئیں کبھی

غریب و بیبس و بیکس ہوں اے مرے آقامرا بھی بھاگ جگانے حضور آئیں کبھی

مریضِ دید ہے شاہد علاج کیسے ہوکہ دید اس کو کرانے حضور آئیں کبھی

نتیجہ فکر: محمد شاہد رضا رضوی

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21625 قارئین📊 4.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز