نعت رسول: حسن شہر نبی دیکھتے رہ گئے
📅 21-04-2022
👁 3 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

پہنچے جب تو ذکی دیکھتے رہ گئےحسنِ شہرِ نبی دیکھتے رہ گئے

پھولوں کی دلکشی کا بیاں کیا کریںخس کی رعنائی ہی دیکھتے رہ گئے

روضہءمصطفٰی پر نظر جب پڑیاس کی جلوہ گری دیکھتے رہ گئے

زیبِ دنیا پہ نظریں نہ ٹھہریں مگرطیبہ کی ہر گلی دیکھتے رہ گئے

خاکِ پاکِ مدینہ سے ہر اک قدماگتی پاکیزگی دیکھتے رہ گئے

سبز گنبد سے ہر لمحہ رحمت زدہپھوٹتی روشنی دیکھتے رہ گئے

جیسے ہی پہنچے دربارِ سرکار میںغم کو بنتےخوشی دیکھتے رہ گئے

آفریں پا کے فردوس کا تحفہ ہملطفِ فیضِ نبی دیکھتے رہ گئے

نتیجہ فکر: ذکی طارق بارہ بنکویسعادت گنج،بارہ بنکی،یوپی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر