Hamari Aawaz

لٹتے ہوئے گھر دیکھ رہا ہوں

شعر و شاعری ← نظم
📅 02-11-2021 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

قوم و ملت کے حالات پر بے چین دل کی پکار۔۔۔

از: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی، مسقط عمان

حسرت سے میں لُٹتے ہوئے گھر دیکھ رہا ہوںرنجیدہ و بیتاب نظر دیکھ رہا ہوں

گَھٹتی ہوئ پُر امن زمینوں سے ہوں بیچینبڑھتی ہوئی نفرت کے شرر دیکھ رہا ہوں

دیکھے نہیں جاتے ہیں " تِریپورہ" کے منظرآنسو لیے اپنوں کی خبر دیکھ رہا ہوں

ملت کے ستاروں میں ہے جبتک یہ جدائیتب تک میں اجالوں کا ضرر دیکھ رہا ہوں

کس وا سطے ناکام ہوئے اہلِ قیادتکردار کے سب زیر و زبر دیکھ رہا ہوں

پَر تول رہے ہیں جو کھڑے پُشتِ انا پرٹوٹی ہوئی میں سب کی کمر دیکھ رہا ہوں

قوت جنھیں حاصل ہے وہ افراد ہیں خاموشملت کے زوالوں کا سفر دیکھ رہا ہوں

جو آج کسی دوسرے مقتول پہ چُپ ہیںکل ان کے بھی کٹتے ہوئے سر دیکھ رہا ہوں

محفوظ نہیں منبر و محراب و مدارساُن پر بھی ہے طوفاں کی نظر ، دیکھ رہا ہوں

بٗھولے ہیں مسلمان ، سبق بدر و احد کااِس واسطے یہ خوف یہ ڈر دیکھ رہا ہوں

اشکوں کی ہر اک بوند ہے نصرت کی طلبگارروتے ہوئے اللہ کا در دیکھ رہا ہوں

سب کام تو ناکامی کے ہیں پھر بھی فریدیامید لیے راہِ سحر دیکھ رہا ہوں

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21489 قارئین📊 4.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نظم: اپنا بھارت ہے یہ

کب اخوت کے گلشن کھلیں گے

خدا کی مہربانی

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز