نعت رسول: ہر جگہ سے عیاں آپ کی شان ہے

نتیجۂ فکر: ابوالاحتشام سنی رضویبیگم پوری حال مقیم پاکبڑہ، مرادآباد

آپ نے بخشی دولت یہ ایمان ہےآپ کا یانبی ! ہم پہ احسان ہے

آپ ہی کا دیا ہم پہ قرآن ہےآپ ہی سے ملا ہم کو رحمان ہے

آپ کے نور سے دونوں عالم بنےہر جگہ سے عیاں آپ کی شان ہے

دوجہاں بھی نہ ھوتے نہ ھوتےجوآپآپ کی ، ذات ، دارین ، کی جان ہے

گر وہ چاہیں تو ٹکڑے قمر کے کریںکتنی اونچی مرے شاہ کی شان ہے

اک اشارےسےسورج بھی واپس پھرےان کی انگلی میں اتنی بڑی جان ہے

پیڑ سجدے کریں سنگ کلمے پڑھیںان کو بھی شاہ کا مرے عرفان ہے

طور ، پر کہدیا ، لن ترانی ، انہیںدید رب لامکاں میں تری شان ہے

ہاتھ اٹھنے سے پہلے ہی دے بھیک جوداتا ، ایسا ، مدینے ، کا ، سلطان ، ہے

آپ کی شان کیا کرسکوں گا بیاںمیں کہاں اور کہاں آپکی شان ہے

آپ داتا ھیں ایسے مرے مصطفےﷺآپ کا منگتا بھی جگ کا سلطان ہے

واسطے عاشقوں کے بنی جب جناںروکتا ھم کو پھر کیوں تو رضوان ہے

دم بدم ، لکھتے رہنا نبی کی ثناعشق کی تیرے مطلوب پہچان ہے

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر