نعت رسول: حسن ایسا نہیں دیکھا کہ ہے جیسا تیرا

تحریر: محمد امیر حسن امجدی رضویخادم الافتا و التدریس: الجامعة الصابریہ الرضویہ پریم نگر نگرہ جھانسی یوپی

میری نظروں میں ہمہ وقت ہو چہرہ تیراہو محبت کا فقط دل میں بسیرا تیرا

یوں جیوں لب پہ رہے نام وہ والا تیراوقتِ رخصت بھی زباں نام لے آقا تیرا

قبر میں دیکھوں گا جب وہ رخِ زیبا تیراحشر تک نظروں سے جائیگا نہ چہرہ تیرا

حشر میں بھی سدا دیکھیں گے ہاں مکھڑا تیراہوگا اس روز عجب شان و جلوہ تیرا

"حسن ایسا نہیں دیکھا کہ ہے جیسا تیرا،،کہہ اٹھے روح الامیں کر کے نظارا تیرا

یوں جگاؤں تو نہ ہوجائے کہیں گستاخیاس لئے چومتے جبریل ہیں تلوا تیرا

مرتبہ تیرا بھلا کیا کوئی انساں جانےرب ہی جانے کہ ہے کس اوج پے رتبہ تیرا

اپنے عصیاں کے سبب خلد کے لائق تو نہیںمطمئن پھر بھی کئے ہے ہاں! بھروسہ تیرا

ہم گنہگاروں پے الطاف و کرم فرمائیںنام لیوا ہیں تیرا اور ہیں منگتا تیرا

میرے اعمال کے دفتر میں نہیں حسنِ عملقبر میں حشر میں مجھ کو ہے سہارا تیرا

کاش اک بار اگر مجھ پے کرم ہوجائےجیتے جی دیکھ لوں میں بھی درِ والا تیرا

اک گدا ہی نہیں، ہیں شاہ تیرے در کے فقیرشہریارِ زماں کھاتے سبھی صدقہ تیرا

اس لئے میرا ہر اک کام تو بن جاتا ہےلیکے کرتا ہوں میں ہر کام وسیلہ تیرا

میری بخشش کا ہے ساماں تیری مدحت واللہاسی امید پے کرتا ہوں میں چرچا تیرا

نہیں اس کے سوا خواہش ہے کوئی اپنی امیرؔدیکھ لوں موت سے پہلے ہاں میں روضہ تیرا

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر