یادِ محبوبِ دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم

از قلم: عاصی محمد امیر حسن امجدی رضوی، الجامعة الصابریہ الرضویہ پریم نگر نگرہ جھانسی یوپی

ہر روز ان کی یاد میں روتا ہوں مسلسلداغِ غمِ فراق 'میں، دھوتا ہوں مسلسل

ہے ذکر ان کا باعثِ تسکینِ قلب و روحشب صبح یاد اس لئے کرتا ہوں مسلسل

لینے کی جب بھی نام کی ملتی ہے سعادتتو مشک بوئے دہن سے پاتا ہوں مسلسل

جاناں کے در کا ہاں! درِ جانانہ کے در کاحسرت لئے یہاں وہاں پھرتا ہوں مسلسل

ہاں ! روزِ حشر قرب ہو آقا کا میسرہر دن درودِ پاک میں پڑھتا ہوں مسلسل

خلوت میں ہوں کہ یاکہیں جلوت میں ہوں لیکنہر آن ان کی یاد میں رہتا ہوں مسلسل

آباد ان سے عشق کی دنیا ہی ہے ایسیحرفِ ثنا کے گیت جو گاتا ہوں مسلسل

سرمایۂ حیات ہے بس ان کی محبتّدنیا کا غم اسی لئے سہتا ہوں مسلسل

اپنا امیرؔ کیوں نہ سب میں ان پے لٹاؤںان کے طفیل ہی تو میں جیتا ہوں مسلسل

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر