نعت رسول: آشفتہ حال بندوں کی للہ لے خبر

نتیجہ فکر: محمّد اشرفؔ رضا قادریمدیر اعلیٰ سہ ماہی امین شریعت

آشفتہ حال بندوں کی للہ لے خبراورنگِ دو جہاں کے شہنشاہ لے خبر

ظلم و جفا کے تیر سے ہم ہیں لہو لہاناپنے غلاموں کی شہِ ذی جاہ لے خبر

رنجور ہوں، میں سنگِ ملامت سے چور ہوںنازل ہوئی ہے آفتِ جاں کاہ لے خبر

دامن پسارے، اشک کا تحفہ لیے ہوئےدہلیز پر کھڑا ہوں مرے شاہ لے خبر

کس سے کروں سوال، کہاں جاؤں خضرِ راہ!کھائی ہے پیچھے، سامنے ہے چاہ لے خبر

دشوار زندگی ہے، قیامت کا ہے سماںامت کے حالِ زار سے آگاہ لے خبر

کب تک میں یوں ہی آنسو بہاتا رہوں شہاحد ہو گئی ہے صبر کی اب، آہ لے خبر

کالی گھٹا ہے، برق ہے، باراں ہے، سخت راتمیں تک رہا ہوں کب سے تری راہ لے خبر

چاروں طرف سے رنج و الم کا ہجوم ہےاشرفؔ ہے تیرا بندۂ درگاہ لے خبر

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر