نعت پاک: حال وہ دل کا سنیں گے دیکھنا
📅 25-01-2022
👁 3 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

نتیجہ فکر: ذکی طارق بارہ بنکوی

جب درِ آقا چلیں گے دیکھناحال وہ دل کا سنیں گے دیکھنا

یہ جو بگڑے سے مرے حالات ہیںایک لمحے میں بنیں گے دیکھنا

جو نبی کی یاد میں بہتے ہیں اشککام کچھ ایسا کریں گے دیکھنا

کیسے ہو عرضِ طلب مت سوچئےبن کہے وہ جان لیں گے دیکھنا

بن تو لوں میں عاشقِ آقا ذراآپ سب بھی کیا کہیں گے دیکھنا

جب مدینے کا سفر ہوگا مرابن کے تارے یہ جلیں گے دیکھنا

بس مدینے سے بلاوا آنے دیںاپنے دامن کم پڑیں گے دیکھنا

ان کے ہی روضے پہ ان کی نعتِ پاکایک دن جاکر پڑھیں گے دیکھنا

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر