نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
📅 26-10-2021
👁 3 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

محمد رمضان امجدی مہراج گنج

ہر طرف ہے نور چھایا آگئے ماہ عربقدسیوں نے گایا نغمہ آگئے ماہ عرب

نور سے ان کے منور ہیں ستارے چاند بھیاور درخشاں ذرہ ذرہ آگئے ماہ عرب

منہ کے بل بت گر گیا کعبۃ اللہ پاک میںآمنہ نے جب پکارا آگئے ماہ عرب

عید میلاد النبی پر کہہ اٹھے اہل جہاںجام وحدت کا ہے پینا آگئے ماہ عرب

ہو مبارک اہل سنت آمنہ بی بی کے گھربن کے رحمت کا وہ دریا آگئے ماہ عرب

آ رہی ہے یہ صدا عرش اعظم سے سداہوگیا ہر سو اجالا آگئے ماہ عرب

خوف محشر کا نہیں ہے عاصیوں کو امجدیحشر کا بن کر سہارا آگئے ماہ عرب

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر