نعت رسول: زبان سے ہر گھڑی صل علیٰ صل علیٰ کرنا
📅 14-11-2021
👁 3 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

حبیب کبریا کی جس جگہ مدح و ثنا کرنانبی کے چار یاروں کا وہیں پر تذکرہ کرنا

نبی کی پاک سیرت نے دیا ہے درس ہمدردیکبھی مظلوم و بے بس پہ نہ تم ظلم وجفا کرنا

حنین و بدر،خیبر کی زمیں سنیئے سکھاتی ہےرسول پاک کی حرمت پہ تن،من،دھن فدا کرنا

رہوں جب تک شہ طیبہ کی الفت میں رہوں زندہمرے مولیٰ انہیں کے عشق میں مجھکوفنا کرنا

اگر تم چاہتے ہو دید سرکار دوعالم کیزباں سے ہر گھڑی صلی علی صلی علی کرنا

دبا ہوں بار عصیاں سے کرم کی اک نظر آقاشفاعت روزِ محشر اے مرے نورالہدیٰ کرنا

نظر کے سامنےہو امجدی جب روضہ سرورکبھی پلکیں بچھانا تم کبھی نعتیں پڑھا کرنا

محمد رمضان امجدی مہراج گنج

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر