تضمین بر کلام حضور امین شریعت نور اللہ مرقدہ

9 نومبر میرے مرشد کریم حضور امین شریعت کے وصال کی تاریخ کی مناسبت سے لکھی گئی تضمین

بہشتِ کرم کی ڈگر ڈھونڈتی ہےمجھے حسن کی رہگزر ڈھونڈتی ہےکدھر کا ہوں زائر کدھر ڈھونڈتی ہے

مجھے چشم رضواں ادھر ڈھونڈتی ہےمدینے کو میری نظر ڈھونڈتی ہے

جبینِ عقیدت جھکاتے ہیں زاہدعبادت میں مشغول رہتے ہیں عابدقسم سے چمکتے منارے ہیں شاہد

ترے شہر اقدس کی ہر ایک مسجداذاں میں بلالی اثر ڈھونڈتی ہے

میں پرواز کیوں دوں تصور کو جبراًیہ جاتا ہے خود ہی مدینہ عموماًکرم جب کریں گے وہ مجھ پر خصوصاً

مری روح طیبہ کو پہونچے گی فوراًیہ جبریل کے بال وپر ڈھونڈتی ہے

اُمیدوں کا مرکز شہِ دیں کا ہے درتمنائیں ہوتی ہیں پوری وہیں پروہ آقا مرے، میں ہوں ان کا گداگر

میں کیوں ٹھوکریں دربدر کھاؤں جاکرمری آرزو تیرا در ڈھونڈتی ہے

نہ وہ زور بازو نہ پہلی سی جرأتکہاں کھو گئی ہے حسینی شجاعتکرو پیدا نسلوں میں اب عزم و ہمت

مسلمان تجھ میں اب ہندی حکومتعلی کا سا قلب و جگر ڈھونڈتی ہے

شجاعت میں اُن کا نہ ثانی نہ ہمسراے اشرفؔ اڑائے وہی بابِ خیبراکیلے ہزاروں سے لے لے کے ٹکّر

دمِ جنگ کہتے تھے سبطینؔ حیدرمری تیغ باطل کا سَر ڈھونڈتی ہے

تضمین: محمد اشرفؔ رضا قادریمدیر اعلی سہ ماہی امین شریعت

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر