نعت رسول: ہیں وہ وجہ کن فکاں، رب کی قسم
<p>از: سید اولاد رسول قدسی مصباحینیویارک امریکہ</p>
<p>ہیں وہ وجہِ کن فکاں، رب کی قسمان پہ قرباں دوجہاں، رب کی قسمبےمثال ان کا ہے روشن معجزہپہنچے پل میں لامکاں، رب کی قسمہے یہ اعلاں کلمۂ توحید کاہیں وہی ایماں کی جاں، رب کی قسمان کی رحمت کے حسیں گلزار میںہم ہیں بےحد شادماں، رب کی قسمروشن ان کی مدح کے تاروں سے ہےفکروفن کا آسماں، رب کی قسمان کے دستِ پاک کے فیضان سےبحرِ نعمت ہے رواں، رب کی قسمان کے آتے ہی تصور میں مرےچھاگیا نوری سماں، رب کی قسمقبلِ بعثت سرورِ کونین کےہر مکیں تھا بےمکاں، رب کی قسمان کی آمد سے ملا کونین کولمعۂ امن واماں، رب کی قسمانس وجاں کیا جھومتے جاتے ملکسن کے آقا کا بیاں، رب کی قسمحق ہے یہ قولِ رضا ،سرکار کیکن کی کنجی ہے زباں، رب کی قسمقدسیؔ ہر اک ذرۂ کونین سےان کا جلوہ ہے عیاں، رب کی قسم</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر


