Hamari Aawaz

تضمین بر کلام تاج الشریعہ علیہ الرحمہ "داغ فرقت طیبہ قلب مضمحل جاتا"

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 07-07-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجۂ فکر: ازہرالقادریجامعہ اہل سنت امدادالعلوم مٹہناکھنڈسری سدھارتھ نگر یوپی انڈیا۔

غنچۂ دلِ غم گیں ، پھول بن کے کھل جاتاچاک یہ گریباں بھی اُن کےدرپہ سل جاتاشعر پیر و مرشد کا پڑھتے مستقل جاتا

داغ فرقت طیبہ قلب مضمحل جاتاکاش ! گنبد خضریٰ دیکھنے کو مل جاتا

کچھ عنایتیں ہوتیں کاش! اِس دِوانے پرحسرتیں لیے دل کی ، شاد ہوتا جانے پرپھر بڑا مزہ آتا شعر یہ سنانے پر

دم مرا نکل جاتا اُن کے آستانے پراُن کے آستانے کی خاک میں میں مل جاتا

کُلفتوں کا عالم ہے دل کے آبگینے میںبے قرار ہے ہستی ، دُور رہ کے جینے میںاٹھ رہی ہےرہ رہ کرہوک سی یہ سینے میں

موت لے کے آجاتی زندگی مدینے میںموت سے گلےمل کر زندگی میں مل جاتا

یاخدا ! زہے قسمت کام یہ اگرہوتااُنکے در کےمنگتوں میں،میں بھی معتبرہوتابالیقیں ، بہت اچھا ،کیا ہی خوب ترہوتا

خلد زار طیبہ کا اِس طرح سفر ہوتاپیچھے پیچھے سر جاتا آگے آگے دل جاتا

نور کی کلی ، غنچہ ، نوری یادگاروں میںحُسن کی فضاؤں میں ، نورکی بہاروں میںدھول اور مٹی میں ،گَرد میں غُباروں میں

دل مرا بچھا ہوتا ان کی رہ گزااروں میںان کےنقش پا سےیوں مل کے مستقل جاتا

فرقت و جدائی کا غم بہ صد ادا کہتیمصطفیٰ کی چوکھٹ پر کیا نہیں بھلا کہتیکوچۂ مدینہ میں درد کو دوا کہتی

چشم تر وہاں بہتی دل کا مدعا کہتیآہ با ادب رہتی ! مونھ میرا سل جاتا

عشق دُور کرتا ہے دُور سے ہر اک دُوریاِس طرح کہ:حائل ہو بیچ میں نہ مجبوریتھی یہی وجہ ازہر ، مل گئی جو منظوری

اُن کے درپہ اختر کی حسرتیں ہوئیں پوریسائلِ درِ اقدس کیسے منفعل جاتا

حسب خواہش: مولانا حیدر علی نظامی ثقافیاستاذ: جامعہ نظامیہ رضانگر،شنکرپور،کپل وستونیپال

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21656 قارئین📊 4.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز