Hamari Aawaz

اولیاے کرام نے دنیا کے ہر گوشے میں پہنچ شمع اسلام کو روشن کیا: ڈاکٹر سید ناہید

روح کی پاکیزگی,قلب کی صفائی خانقاہوں کا اہم ترین مقصد

شعیب رضا
📅 05-07-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>سیوان/بہار: ہماری آواز(عاقب چشتی)</p>
<p>دین متین کی تبلیغ و اشاعت کے لیے اولیائے کرام نے اہم کردار ادا کیا اور دنیا کے ہر گوشے میں پہنچ کر اسلام کا بول بالا کردیا اور اب بھی انہی کا فیضان ہے کہ نظام شریعت و طریقت پر لوگ عمل پیرا ہیں مذکورہ باتیں خانقاہ عالیہ حیدریہ حسن پورہ شریف میں منعقدہ سالانہ عرس حیدری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر طریقت حضرت علامہ الحاج ڈاکٹر سید ناہید احمد حیدر القادری نے کہی اور مزید بتایا کہ روح کی پاکیزگی, قلب کی صفائی کے حصول کے لیے خانقاہوں کا قیام عمل میں آیا اور بڑے بڑے سنگ دل انسانوں کے اذہان و قلوب کو جام عشق و عرفان سے منور و مجلیٰ کردیا مردان قلندر نے ٹوٹی ہوئی چٹائی پر بیٹھ کر دین و ملت کی گرانقدر خدمات انجام دی یقینا وہ قابل رشک اور قابل تقلید ہے خانقاہ حیدریہ ریاست بہار کی نہایت قدیم خانقاہوں میں سے ایک ہے اس خانوادہ نے بھی مذہب و ملت کا جو کام کیا وہ محتاج تعارف نہیں ہے جبکہ شہزادۂ نقیب الاولیاء مولانا سید عاکف احمد حیدرالقادری نے کہا کہ اولیائے کاملین کی نسبت کے بغیر کونین کی فلاح کا حصول ناممکن ہے سرزمین حسن پورہ شریف پر جب حیدر پیا کی تشریف آوری ہوئی تو ہرچہار جانب ویرانہ ہی ویرانہ تھا لیکن آپ کی نگاہ فیض نے ہزاروں افراد کو راہ مستقیم پر گامزن کردیا جبکہ خطیب اہلسنت مولانا غلانا غلام غوث قادری خواص پور نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ کے مقدس اولیائے کرام نے مذہب و ملت کے لیے جو کام کیا اور ان کا طریقۂ کار رہا اس کو اپنانے کی ضرورت ہے اور ان کی صحبت اختیار کرنے کا حکم ہمیں قرآن مقدس میں دیا گیا ہے خطیب دوراں مولانا سلطان رضا قادری سیوانی نے اپنے خطاب میں اولیائے کرام کے مقام و مراتب پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خانوادۂ حیدریہ کے بزرگان دین نے جو خدمات انجام دہے ہیں وہ بے مثال ہیں واضح ہو کہ حضرت علامہ الشاہ سید خلیل احمد حیدری کا 94 واں و حضرت علامہ سید وکیل احمد حیدری کا 49 واں اور حضرت علامہ سید نبیل احمد حیدرالقادری کا دوسرا عرس مقدس منایا گیا جس کی سرپرستی خانقاہ حیدریہ کے سجادہ علامہ ڈاکٹر سید ناہید احمد حیدرالقادری نے فرمائی اس موقع سے شاعر اسلام سہراب رضا دیوریا, ڈاکٹر طاہرالدین نبیلی, شاد مظفرپوری, اختر ضیاء مظفرپوری,ارشد اقبال اشرفی نے نعت و منقبت کے گلدستے پیش کیےاور رستم اقبال نظامی و افضل حسین حیدری نے نَظامت کے فرائض انجام دیے اس موقع سے مولانا نعمان حیدری,مولانا فیروز احمد حیدری,مولانا ممنون الحق حیدری,وصیل احمد خان,اشرف عالم سمیت ریاست کے مختلف اضلاع سے ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21051 قارئین📊 4.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

دارالعلوم اہسنت فیض الرسول براؤں شریف میں دارالعلوم کے لائق وفائق فرزند حضرت علامہ مفتی ابو طالب صاحب -رحمه الله رحمة واسعة- کے انتقال پر ملال پر تعزیتی مجلس کا انعقاد

اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کے عرس پر منعقد ہوگا سیمینار، جاری ہوا دعوت نامہ

حضور خطیب البراہین کی زندگی سنت کے سانچے میں ڈھلی ہوئی تھی :مولانا محمد طاھر القادری مصباحی

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 109 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز