Hamari Aawaz

دارالعلوم اہسنت فیض الرسول براؤں شریف میں دارالعلوم کے لائق وفائق فرزند حضرت علامہ مفتی ابو طالب صاحب -رحمه الله رحمة واسعة- کے انتقال پر ملال پر تعزیتی مجلس کا انعقاد

شعیب رضا
📅 22-12-2021 👁 14 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم اہلسنت فیض الرسول براؤں شریف میں دارالعلوم کے لائق وفائق قدیم فرزند حضرت علامہ مفتی ابو طالب صاحب شیخ الحدیث دارالعلوم نور العلوم کنہٹی سلطان پور کے انتقال پر ملال پر ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں خانقاہ فیض الرسول کے سجادہ نشین پیر طریقت خلیفہ وجانشین شعیب الاولیاء مفکر اسلام تاج العلماء حضرت علامہ الحاج الشاہ غلام عبد القادر صاحب قبلہ علوی اور نائب سجادہ نشین ماہر علوم فنون فضیلة الاستاذ حضرت علامہ حافظ وقاری محمد آصف علوی ازھری نگران اعلی تعلیمی وتنظیمی امور دارالعلوم فیض الرسول بشمول جملہ اساتذہ وطلبہ نے شرکت کی</p>
<p>سجادہ نشین حضور مفکر اسلام صاحب قبلہ نے اپنے تعزیتی کلمات میں کہا کہ فرزند فیض الرسول عزیزم مولانا مفتی ابوطالب صاحب کےانتقال پرملال کی خبر سن قلب افسردہ آنکھیں اشکبار ہیںرب کریم کی بارگاہ میں دعا ہیکہ مولی تعالی مولانامرحوم کی بے حساب مغفرت فرماۓ اور انھیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرےصاحب سجادہ نے مزید اپنے تابینی کلمات میں کہا کہ فرزند عزیز مفتی ابوطالب صاحب انتہائی خلیق وملنسار تھے، اپنے اساتذہ کے تئیں انتہائی مودب تھے مجھ (فقیر علوی)سے خانقاہ وادارہ کا ذمہ دار ہونے کی حیثیت سے جہاں ان کا عقیدت واحترام کا تعلق تھا وہیں ان کا مجھ سے تلمیذی کا اٹوٹ رشتہ بھی تھا ،فرزند عزیزمفتی ابو طالب صاحب مادر علمی دارالعلوم فیض الرسول کے تئیں ہمیشہ وفادار رہے،ان کا زمانے سے یہ معمول تھا کہ مادر علمی میں جب بھی کوئی جلسہ یا کانفرنس منعقد کیا جاتا وہ اس میں لازمی طور پر شرکت کرتے تھےمفکر اسلام صاحب نے مزید کہا کہ فرزند عزیز مفتی ابو طالب صاحب جب بھی مجھ سے ملتے انتہائی محبت واحترام کے ساتھ ملتے ان کے اس محبت واحترام کا جواب میں نے بھی ہمیشہ محبت وشفقت سے دیاسجادہ نشین مفکر اسلام صاحب قبلہ نے مزید کہا کہ حضرت مفتی ابو طالب صاحب کے مجھ فقیر علوی سے گہرے مراسم اور استاذ وشاگردی کے رشتے کا تقاضہ یہ ہیکہ میں صرف رسمی تعزیت پر اکتفا نہ کرکے بلکہ ان کے جنازے میں شرکت کروں اور ان کے پسماندگان کی خواہش بھی ہے اور فرزند عزیز کی میرے حوالے سے وصیت بھی ہے کہ ان کی نماز جنازہ میں پڑھاؤں لہذا کل بروز جمعرات ان شاء اللہ العزیز میں اپنے دارالعلوم کے اساتذہ کے ساتھ فرزند عزیز کے جنازے شرکت کے لیے براؤں شریف سے نکلوں گااخیر میں حضور سجادہ نشین صاحب نے اپنے تعزیتی کلمات میں کہا کہ میں اپنی جانب سے اور نائب سجادہ نشین بابو محمد آصف علوی ازھری نگران اعلی دارالعلوم فیض الرسول کی جانب سے اور دارالعلوم کے تمام اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے مولانا موصوف کے اہل خانہ کو تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوۓ دعا گو ہوں کہ مولی تعالی مولانا مرحوم کی بے حساب مغفرت فرماۓ اور انھیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرماۓ اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرماۓ</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21554 قارئین📊 4.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کے عرس پر منعقد ہوگا سیمینار، جاری ہوا دعوت نامہ

حضور خطیب البراہین کی زندگی سنت کے سانچے میں ڈھلی ہوئی تھی :مولانا محمد طاھر القادری مصباحی

مدرسہ تعلیمی بورڈ کے چئیرمین جناب ڈاکٹر افتخار احمد جاوید کی مہراج گنج آمد پر استقبالیہ پروگرام کا انعقاد

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز