Hamari Aawaz

نعت رسول: دامن آقا میرے اشکوں سے جب تر ہو گیا

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 26-04-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجۂ فکر: محمد زاہد رضا بنارسیدارالعلوم حبیبیہ گوپی گنج، بھدوہی یوپی انڈیا

دیکھ کر ہر شخص محشر میں یہ ششدر رہ گیادامن آقا میرے اشکوں سے جب تر ہو گیا

معجزہ تو دیکھئے کہ دفعتاً میرا دماغان کے گیسو کے تصور سے معطّر ہوگیا

گنبد خضرٰی کے سائے میں جسے موت آگئیاس کا مرنا اس کے جینے سے بھی بہتر ہوگیا

کشتیٔ حجاج کو ساحل کے اوپر دیکھ کردل دیوانہ جامۂ ہستی سے باہر ہوگیا

لیتے ہی نام محمد ﷺ کھل گئی دل کی کلیاور یارو اوج پر میرا مقدّر ہوگیا

عشق احمد کی تڑپ نے دل کو بخشی زندگیجان لیوا درد بھی اب روح پر ور ہوگیا

دشت ہو صحرا ہو یا ہو شہر اور قصبہ کوئیہم نبی والوں سے ہر عالم منور ہوگیا

مل گئی ہے خاکِ پائے آقا قسمت سے مجھےہوگیا میرا علاج قلب مضطر ہوگیا

اس کو بھی دیوانۂ سرکا سب کہنے لگےاب تو "زاہد "بھی مقدر کا سکندر ہوگیا

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20948 قارئین📊 4.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 109 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز