Hamari Aawaz

نعت رسول: طائرِ مدینہ تو! لے کے دردِ دل جاتا

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 08-04-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

مرشدی تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کے ایک مصرع پر طبع آزمائی کی کوشش

نتیجۂ فکر: اشتیاق احمد شوق، ممبئی

" کاش گنبد خضرا دیکھنے کو مل جاتا"آنکھیں زیرِپا ہوتیں،چشم بَن کےدل جاتا

فرقتِ مدینہ نے چاک کردیا دل کوگر نظر وہ فرمادیں، چاک دل کا سِل جاتا

سجدہ ریز ہوجاتا عشق ان کےروضے پراور خرد جبیں روکے سمتِ معتدل جاتا

بارگاہِ آقا میں حالِ دل بیاں کرنےطائرِ مدینہ تو!لے کے دردِ دل جاتا

شانِ شاہِ بطحا میں خامۂ عقیدت سےکلمۂ ثنا میرا، نعت بن کے کھِل جاتا

بےعمل تھا،محشر میں آس تھی شفاعت کیلاج رکھ لی آقا نے ،کیسے منفعل جاتا

بھیک ان کی ملتی ہے ہر گھڑی زمانے کوشوق بےنوا کیسے در سےمضمحل جاتا

مدّعا فقط اتنا شوق! لے کے جائے گاجب نظر ہو روضے پر،جان سے یہ دل جاتا

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20726 قارئین📊 4.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 101 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز