Hamari Aawaz

نعت رسول: آپ کے آنے کے بعد

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 13-10-2021 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

محمد اشرفؔ رضا قادریمدیر اعلی سہ ماہی امین شریعت

اے شہنشاہِ مدینہ آپ کے آنے کے بعدہو گئی پُر نور دنیا آپ کے آنے کے بعد

وہ زمیں طعنِ فلک سے جو کبھی مطعون تھیبن گئی رشکِ ثُریا آپ کے آنے کے بعد

اس جہانِ رنگ و بو میں آ گیا اک انقلابجانِ آدم، فخرِ حوا آپ کے آنے کے بعد

ہو گئی کافور ظلمت، جگ میں پھیلی روشنیمرکزِ نور و تجلیٰ آپ کے آنے کے بعد

آیتِ ’’اقرا‘‘ سے بدلا قوم کا ذہن و مزاجعلم کا پھیلا اُجالا آپ کے آنے کے بعد

کفر کے ایوان میں بھونچال آیا، ہِل گیااہلِ باطل کا کلیجہ آپ کے آنے کے بعد

قیصر و کسریٰ کے ایوانوں میں آیا زلزلہاے شہنشاہِ مدینہ آپ کے آنے کے بعد

بت پرستوں کو ہوئی تکلیف، ٹھنڈا ہو گیااہلِ ایماں کا کلیجہ آپ کے آنے کے بعد

بیکسوں کو، غم زدوں کو مل گئی جائے اماںدونوں عالم کے مسیحا آپ کے آنے کے بعد

دور آیا سرخوشی کا ، دہر میں جاری ہوافیض اور بخشش کا دریا آپ کے آنے کے بعد

بیٹیوں کو زندہ دفنانے کا اے اشرفؔ رضابدلا نا جائز طریقہ آپ کے آنے کے بعد

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21931 قارئین📊 4.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز