منقبت حضور خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالٰی عنہ

از قلم: محمد شاہد رضا برکاتی بہرائچی7045528867ساکن سالارپور بابا گنج تحصیل نانپارہ ضلع بہرائچ شریف یو۔پی۔

ہراک ہندی مسلماں کرتا ہے اقرار یا خواجہملا ہے آپ ہی سے دامنِ سرکار یا خواجہ

شہنشاہِ مدینہ کی محبت کا صلہ ہے یہجو جگ میں ہو رہا ہے آپ کا پرچار یا خواجہ

دوانے آپ کے صد جان سے فریاد کرتے ہیں"بلا لیجے ہمیں اجمیر میں اک بار یا خواجہ"

اگرچہ اس گھڑی میں بے سر و سامان ہوں،پھر بھیترے لطف و کرم سے چلتا ہے گھر بار یا خواجہ

مجھے امید ہے محشر کے دن بھی مجھ سے عاصی کاتمہارا نام لے کر ہوگا بیڑا پار یا خواجہ

انہیں مل جائے آقا کی ادا پر مٹنے کا جذبہجو ہیں اپنائے بیٹھے سیرتِ اغیار یا خواجہ

پلا کر جامِ عشقِ مصطفیٰ اپنا بنایا جویہ ہے شاہد رضا پہ آپ کا اپکار یا خواجہ

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت شریف عطائے رسول سلطان الہند خواجۂ خواجگان فخر ہندوستان حضور خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ

منقبت سیدنا خواجہ غریب نواز علیہ الرحمة والرضوان