Hamari Aawaz

یا غریب نواز

اولیا و صوفیا ← خواجہ غریب نواز
📅 09-02-2022 👁 16 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

ازقلم: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحیمسقط عمان0096899633908

نشانِ جرأتِ شیرِ خدا غریب نوازہمارے حامی و مشکلکُشا غریب نواز

نبی نے جوہر ہستی سنوار کر بھیجاسفیر الفتِ خیر الوریٰ غریب نواز

اُنہی کے ہاتھ ہے ایوانِ ہند کی شاہیہیں بادشاہوں کے بھی بادشہ غریب نواز

نصیرِ دشتِ مصائب ، انیسِ راہ اَلَموکیلِ عَرصۂ روزِ جزا غریب نواز

دل و نگاہ میں "لایَحزَنُوں" کی تنویریںدُکھی دلوں کیلئے آسرا غریب نواز

کمالِ صبر و رضا میں وہ نائبِ "شبیر"بصیرتوں میں "حَسَن" کی ادا غریب نواز

وہ در ہے قرب الٰہی کا ایک روشن بابخدا کے فضل کا ہیں واسطہ غریب نواز

وہ التجا نہ سنیں ، ایسا ہو نہیں سکتاپکارییے تو سہی ! دل سے یا غریب نواز

ہر ایک نقشِ قدم ہے تجلیوں کا حرمنقیبِ رحمتِ ربُّ العُلیٰ غریب نواز

صدا تھی ایسی کہ دشمن بھی کہہ اٹھے لبیکسبھی پکارے، مرے رہنما غریب نواز

رُخِ صداقتِ "صدیق" کا مکمل عکس"عُمَر" کا عدل "غنی" کی سخا غریب نواز

کسی ستم کے اندھیرے سے ہم نہیں ڈرتےدِکھا رہے ہیں ہمیں راستہ غریب نواز

اُس آفتابِ نوازش میں بھید بھاؤ نہیںاِسی لیے اُنھیں سب نے کہا غریب نواز

بیانِ شانِ معیں ، قصۂ انا ساگرضیاے فضلِ شہِ کربلا غریب نواز

اٹھے کرم کی نظر اے پناہِ اہلِ حقعطا ہو قوم کو عِزّ و عُلا غریب نواز

ہے آسمانِ تکبُّر پہ وقت کا "جے پال"وہی سزا ملے اِس کو بھی یا غریب نواز

فریدی اُن کی پہنچ ظِلِّ "نَحنُ اَقرَب" ہےمدد کو آ گیے جس دم کہا غریب نواز

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 19514 قارئین📊 4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

منقبت شریف عطائے رسول سلطان الہند خواجۂ خواجگان فخر ہندوستان حضور خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ

منقبت سیدنا خواجہ غریب نواز علیہ الرحمة والرضوان

خراجِ عقیدت ببارگاہ سلطان الہند، عطائے رسول حضرت خواجہ سید معین الدین حسن سنجری چشتی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 136 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 102 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 96 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 80 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 80 ویوز