Hamari Aawaz

نعت رسول: دل کو خیالِ غیر کی عادت نہیں رہی

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 11-02-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجۂ فکر: محمد امیر حسن امجدی رضویاستاذ: الجامعة الصابریہ الرضویہ پریم نگر نگرہ جھانسی یوپی

دل کو خیالِ غیر کی عادت نہیں رہیچاہوں کسی کو اور یہ حاجت نہیں رہی

حبّ نبی نے قلب کو ایسا بنا دیادل میں کسی کی اور اب الفت نہیں رہی

جب سے سنا ہے قبر میں سرکار آئیں گےمجھ کوذرا بھی موت کی دہشت نہیں رہی

آقا کے در کی خاک جو حاصل ہوئی مجھےدنیا کے مال و جاہ کی چاہت نہیں رہی

نظروں میں جس کے بس گیا ان کا رخِ ضحیٰاس کی نظر میں کوئی بھی صورت نہیں رہی

چوما ہے جب سے روضۂ سرکار بالیقیںہونٹوں پےمیرے پیاس کی شدّت نہیں رہی

شیدا جو دل سے ہوگیا خیر الانام کابہکا سکے کوئی اسے، طاقت نہیں رہی

اہلِ سنن کے سامنے آ جائے نجدیا!اب اشقیا میں اتنی بھی ہمت نہیں رہی

جاتےہیں شہرِ پاک جو قسمت کے ہیں دھنیاپنی سوائے شوق کے ،قسمت نہیں رہی

حسرت مگر ہے ایک دن جاؤں گا میں ضرورگرچہ ابھی وہ پاس میں دولت نہیں رہی

جب سے پڑھا ہے سیرتِ سرکار کا سبقدل میں ہمارے کوئی بھی کلفت نہیں رہی

حسان جامیؔ ہاں رضا سب نےہے یہ کہابڑھ کر کےان کی مدح سےمدحت نہیں رہی

تعریف کوئی کرسکے رب کے سوا کہاں!جن و بشر میں ایسی وہ قدرت نہیں رہی

مداح ان کا میں رہوں عاصی امیرؔ بساس کے سوا کوئی میری حسرت نہیں رہی

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21382 قارئین📊 4.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز