نعت رسول: لَو لگا کر اُن سے لِے شمعِ محبت کے مزے

نتیجۂ فکر: عبدالمبین حاتمؔ فیضی، مہراج گنج

لَو لگا کر اُن سے لِے شمعِ محبت کے مزےچاہیے تجھ کو اگر مرقد میں طلعت کے مزے

اُن کے دربارِ محبت میں جبیں اپنی جھُکاچاہتا ہے گر ملیں تجھ کوبھی رفعت کے مزے

وہ درودِ پاک اُن پر روز و شب پڑھتا رہےچاہیےجنت میں جس کوان کی قربت کےمزے

دل ہے گر عشقِ رسول ِ پاک سے معمور تو"روح لیگی حشر تک خوشبوئےجنت کےمزے"

جو یہاں ناموسِ آقا پر فدا خود کو کرےحشر میں لے گا وہ آقا کی شفاعت کے مزے

اِبتدا دن کی کرو پڑھ کر کلامِ پاک کوچاہتے ہو گھر میں گرتم خیر و برکت کے مزے

اے دعا ! دربارِ آقا سے تُو جا رب کے حضورچاہیے تجھ کو اگر رب سے اجابت کے مزے

یہ کرم ہےان کا حاتم سنتے ہیں جو خود درودپڑھ کے لے صَلّ ِ عَلیٰ حسنِ عنایت کے مزے

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر