نعت رسول: جسے کر دے خدا اونچا وہ نیچا ہو نہیں سکتا
📅 31-01-2021
👁 2 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

نتیجۂ فکر: شمس الحق علیمی شمسی، مہراج گنج

رسولِ ہاشمی کا جو بھی شیدا ہو نہیں سکتاہمارا اس سے ہرگز کوئی رشتہ ہو نہیں سکتا

یہ باتیں روزِ روشن کی طرح ہیں آج بھی ظاہرجسے کر دے خدا اونچا وہ نیچا ہو نہیں سکتا

سجائی جس نے چہرے پر نبئ پاک کی سنتجہنم میں وہ جلنے والا چہرا ہو نہیں سکتا

جو رہتا ہو ہمیشہ ہی خدا کی یاد سے غافلبلا کا اس کے اوپر سے ازالہ ہو نہیں سکتا

یہی بولے مدینے کے مسافر لوٹ کر سب سےنگاہوں سے ہماری دُور طیبہ ہو نہیں سکتا

جو غدارِ نبی ہیں حشر میں تم دیکھنا اُن کورسولِ پاک کا ہرگز نظارہ ہو نہیں سکتا

دعا ماں باپ کی ہر وقت جو بھی لیتا ہو شمسیزمانے میں کبھی وہ شخص رسوا ہو نہیں سکتا

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر