گل ہاے تعزیت: قائد ملت چلے

قائد ملت حضرت مولانا الحاج محمدحفیظ اللہ اشرفیبانی دارالعلوم غریب نوازبیدولہ چوراہا،ڈومریا گنج سدھارتھ نگر یوپیکی رسم سوم کےموقع پر لکھےگئے تعزیتی اشعار

نتیجۂ فکر: ازہرالقادریجامعہ اہل سنت امدادالعلوم مٹہناکھنڈسری سدھارتھ نگر یوپی انڈیا

ہر طرف سونی فضا ہے قائد ملت چلےبچہ بچہ غم زدہ ہے قائد ملت چلے

"عزم و ہمت کا ہمالہ اور مجاہد وقت کا"یہ زمانہ کہہ رہا ہے قائد ملت چلے

جوش وجذبہ ،ولولہ ،بے باکی ، عزم و حوصلہبچے بچے کو دیا ہے قائد ملت چلے

مردحق ، باطل شکن ، بزم قیادت کا چراغروشنی پھیلا رہا ہے قائد ملت چلے

عمر بھر باطل کے نرغے میں اذان حق دیایہ زمانہ جانتا ہے قائد ملت چلے

اشکبارآنکھیں،فسُردہ دل،ہیں چہرےسب اداسجیسے سب کچھ کھوگیا ہے قائد ملت چلے

ہوگی اب کسکی قیادت؟سبکی نظروں میں ابھیکوئی بھی جنچتا نہیں ہے قائد ملت چلے

رو رہا ہے خون سے سینچا ہوا دارالعلومسوگ وار ایسا ہوا ہے قائد ملت چلے

سامنے اللہ کا وہ خوب صورت گھر ، جناب!کتنی کوشش سے بنا ہے قائد ملت چلے

دے دیا بیدولہ کو شہرت کا پروانہ مگرخود اِسی میں چھپ گیا ہے قائد ملت چلے

سوچنا ہوگا ہمیں بارہ ربیع النور کوہم نے کس کو کھودیا ہے ! قائد ملت چلے

پیرو مرشد اجمل العلماء کی عظمت کو سلامایک عالم کہہ رہا ہے قائد ملت چلے

صبر دے مقصود اکرم کو خدایا صبردےچہرہ افسردہ ہوا ہے قائد ملت چلے

یا الٰہی قائد ملت کی فرما مغفرتہاتھ ہر اک کا اٹھا ہے قائد ملت چلے

سرمگیں آنکھوں میں ازہر جوسنہرا خواب تھاوہ بہ ظاہر دِکھ رہا ہے قائد ملت چلے

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

در شان حضور تاج الفقہا، مفتی اختر حسین علیمی دام ظلہ علینا

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا