Hamari Aawaz

باہمی اختلاف نے اصلاح کا جنازہ نکالا

مضامین و مقالات ← مذہبی مضامین
📅 24-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>از قلم: شکیل احمد، فرید پور مراداباد</p>
<p>اعلان نبوت سے قبل حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنی ذات اوراپنی حیاتِ گذشتہ کے ایام کفارِ مکہ کے سامنے پیش کیے ،اور کوہِ صفا پر تشریف لاکر فرمایا: اے لوگو! میری حیات کے چالیس سال آپ کے درمیان گزرے ہیں، آپ نے مجھے کیسا پایا ؟ توتمام کفار مکہ نے یک زبان ہو کر کہا: کہ "ہم نے آپ کو امین و صادق ، خوش اخلاق، صاحب کردار، تمام عیوب ونقائص سےپاک اور منزہ پایا۔"جب کفار مکہ نے آپ کی ذات کو مان لیا، تو ھادییِ کل ، سرورِ دوجہاں صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنی بات پیش کی۔فرمایا: اے لوگو! اللہ ایک ہے ، بےعیب ہے ،اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں اللہ کا رسول ہوں، توجو خوش قسمت تھے وہ آقاے کریم کے فرمانِ عالیشان پر سرِ تسلیم خم کرکے ایمان لے آئے اور جو بد قسمت تھے وہ پشت پھیر کر ایمان کی لازوال دولت سے محروم رہے۔حاصل تحریر یہ ہے کہ دورِ حاضر کے قائدین، مفکر قوم وملت کہلانے والے اپنے شب و روز اور نشیب و فراز کا جائزہ لیں!!پھر قوم کو اپنے نمایاں کردار اور خوش اخلاق سے سنتِ نبوی پر عمل کرتےہوے متاثر کرکے اپنی ذات کو منوائیں، پھرمیدانِ اصلاح میں آئیں، تو قوم آپ کی ذات سے متاثر ہوکر بات سے متفق ہوگی، مسلکی تنازعوں سے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش نہ کرکے اقوالِ مصطفٰی، کردارِ مصطفٰی صلی اللہ علیہ و سلم، وکردارِ صحابہ کرام اور ان کے اعمال و افعال اور عبادت و ریاضتِ اولیاے کرام قوم کے سامنے پیش کریں تاکہ قوم کی اصلاح ہو۔مسلکی اختلافات پیش کرکے قوم کی اصلاح کرنا بہت مشکل امر ہے؛ سلاسل کے فروعی اختلافات کو درگزر کرتے ہوئے حسن اخلاق کے ذریعہ صراطِ مستقیم سے روشناس کرائیں توان شاء اللہ قوم کی اصلاح ممکن ہے۔اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے:" ہماری خطاؤں کومعاف فرمائے اور ہمیں اپنی اور اسلامی بھائیوں کی اصلاح کی توفیق عطا فرمائے۔"</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21493 قارئین📊 4.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

دین کا کام اور دین پر چلنے کی حقیقت:قولِ امام ربانی کی روشنی میں ایک اصلاحی تجزیہ

دنيا كی حقیقت اور قرآنی مثالیں

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز