Hamari Aawaz

پرنم آنکھوں سے علامہ حفیظ اللہ قادری سپرد خاک

متفرقات
📅 23-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ڈومریاگنج/سدھارتھ نگر: ہماری آواز(نامہ نگار) 22جنوری</p>
<p>گذشتہ جمعرات کو طویل علالت کے بعد مفکر اہل سنت خلیفہ اجمل العلماء و فقیہ ملت، ضلع سدھارتھ نگر کی علمی ادبی شخصیت علامہ الحاج الشاہ محمدحفیظ اللہ قادری اشرفی رحمۃ اللہ علیہ بانی دارالعلوم اہل سنت غریب نواز بیدولہ ڈومریاگنج ضلع سدھارتھ نگر کا انتقال ہوگیا تھا۔بروز جمعہ کو آپ کی تدفین عمل میں آئی،آپ کے جنازے میں کثیر تعداد میں علماء کرام، مفتیان عظام، مشائخ عظام اور جملہ طالبان نبویہ کے علاوہ ڈومریاگنج کی علمی دینی سیاسی شخصیتیں شریک تھیں، آپ کے انتقال سے سنیت کا کافی خسارہ ہوا ہے جس کا پُر ہونا کافی مشکل یے، آپ کی نماز جنازہ پیر طریقت رہبر راہ شریعت حضرت علامہ الحاج الشاہ سید اجمل حسین اشرفی جیلانی، کچھوچھہ مقدسہ نے پڑھائی،اور سبھی حضرات نے دعائے مغفرت کی، شرکت فرمانے والوں میں خصوصیت کے ساتھ ممتازالعلماء جامع علوم وفنون شہزادہ مفکر اسلام حضرت علامہ حافظ وقاری محمد آصف علوی ازہری نائب سجادہ نشین خانقاہ یارعلویہ براؤں شریف، استاذالاساتذہ حضرت علامہ علی حسن علوی ازہری پرنسپل دارالعلوم اہل سنت فیض الرسول براؤں شریف، مفتی مذاہب اربعہ شہزادہ بدر ملت علامہ رابع نورانی صدیقی صاحب، علامہ جمال احمدخان رضوی نائب مدیر ماہنامہ فیض الرسول ،علامہ قاری خلق اللہ خلیق فیضی صاحب قبلہ، وجملہ اساتذہ کرام فیض الرسول براؤں شریف، پیر طریقت رہبر راہ شریعت حضرت علامہ سید زبیر اشرف صاحب قبلہ بھوانی گنج، علامہ مفتی ریاض حیدر حنفی، مفتی نظام الدین مصباحی علیمیہ جمداشاہی، علامہ صاحب علی یارعلوی چترویدی، علامہ عثمان رضاحشمتی، علامہ اسرار احمد فیضی، علامہ نسیم مشاہدی، جناب شاہ رخ احمدڈومریاگنج، وغیرہ کے اسماء قابل ذکر ہیں۔اللہ تعالی حضرت کی مغفرت فرمائے، اور آپ کے درجات کو بلند فرمائے</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20755 قارئین📊 4.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 102 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز