Hamari Aawaz

خفیہ اطلاع کا انکشاف قومی سلامتی کے لیے خطرہ، مودی کو وضاحت پیش کرنی چاہئے: کانگریس

متفرقات
📅 20-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ہماری آواز نئی دہلی ، 20 جنوری (پریس ریلیز) کانگریس نے بالاکوٹ ہوائی حملے کو قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اس پورے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کے وقار پر لگے یہ داغ دھونے کے لئے سامنے آنا چاہئے سینئر کانگریس لیڈران اور سابق مرکزی وزراء اے کے انٹونی ، غلام نبی آزاد ، سشیل کمار شنڈے ، سلمان خورشید اور پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا نے بدھ کو یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صحافی ارنب گوسوامی اور بی اے آر سی ، نجی نیوز چینلز کی ریگولیٹری اتھارٹی بی اے آرسی کے سابق چیف ایکزی کیٹیو افسر پارتھیو داس گپتا کے درمیان بالاکوٹ ہوائی حملے کے سلسلے میں جو وائٹس ایپ چیٹ سامنے آئے ہیں وہ قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے اور اس پورے معاملے کی فوری جانچ ہونی چاہئے۔پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ ہوائی حملے کے بارے میں کسی صحافی کو جاننا غیر معمولی بات تھی۔ کسی بھی فوجی کارروائی کے بارے میں اطلاعات انتہائی خفیہ ہوتی ہیں اور صرف پانچ افراد ہی جن میں وزیر اعظم ، وزیر داخلہ ، وزیر دفاع ، ائر فورس کے چیف اور قومی سلامتی کے مشیر واقف ہوتے ہیں۔ ان پانچ افراد کے علاوہ ان اطلاعات کا افشا کرنا سنگین جرم ہے۔صحافی ارنب کو بالاکوٹ فضائی حملے کے بارے میں کیسے پتہ چلا اور قومی سلامتی سے متعلق معاملہ کو کس طرح لیک کیا گیا ، اس کی تحقیقات ضروری ہیں۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21368 قارئین📊 4.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز