Hamari Aawaz

اترپردیش ترقی کی شاہراہ پر رواں دواں :نریندر مودی

متفرقات
📅 20-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>وزیر اعظم نے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت اتر پردیش میں چھ لاکھ سے زیادہ مستحقین کو مالی امداد جاری کینئی دہلی، 20 جنوری (پریس ریلیز)وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ پردھان منتری آواس یوجنا گرامین کے تحت اتر پردیش میں چھ لاکھ سے زیادہ مستحقین کے ساتھ مکالمہ کیا اور انھیں مالی امداد جاری کی۔ اس موقع پر دیہی ترقی کے مرکزی وزیر ، اتر پردیش کے گورنر اور وزیر اعلیٰ موجود تھے۔وزیر اعظم نےمستحقین کو نیک تمنا ئیں پیش کیں اور انھیں پرکاش پرب کی مبارک دی۔مسٹر مودی نے پرکاش پرب پر گرو گوبند سنگھ جی کوسلام عقیدت پیش کیا اور قوم کو اس مبارک موقع پر مبارک باد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ گرو صاحب کا ان پر بہت احسان ہے اور انھیں ان کی خدمت کا بھر پور موقع ملا ہے۔ گرو صاحب کی زندگی اور پیغام دونوں ہمیں خدمت اور سچائی کی راہ پر آزمائشوں کا مقابلہ کرنے کی تحریک دیتے ہیں۔ اتنی طاقت اور حوصلہ خدمت اور سچائی کے جذبے سے سامنے آتے ہیں۔ ملک اسی راہ پر گامزن ہے جو گرو گوبند سنگھ جی نے دکھائی تھی۔وزیر اعظم نے کہا کہ غریبوں ، محروموں اور ان لوگوں کی زندگی کو بدلنے کے لیے بے نظیر کام انجام دیا جا رہا ہے جن کا بیجا استحصال کیا گیا۔ انھوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ پانچ سال پہلے انھوں نے آگرہ سے وزیر اعظم آواس یوجنا شروع کی تھی ۔ یہ اسکیم ملک کے لاکھوں لوگوں کی امیدوں سے وابستہ ہے اور جو لوگ غریبوں میں غریب ہیں انھیں اس اسکیم سے یہ اعتماد ملتا ہےکہ وہ بھی گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اتر پردیش ان ریاستوں میں شامل ہے جو غریبوں کے لیے مکانات کی تعمیر میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ آج ریاست کے چھ لاکھ خاندانوں کو اپنے بینک کھاتہ میں مجموعی طور پر 2600کروڑ روپے سے زیادہ رقم مل جائگی۔ ان چھ لاکھ خاندانوں میں سے پانچ لاکھ کو پہلی قسط ملے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پانچ لاکھ کنبوں کے لیے زندگی کا انتظار ختم ہوا۔ اسی طرح 80 ہزار خاندانوں کو دوسری قسط ملی ہے۔ یعنی آئندہ سال موسم سرما تک ان کا اپنا مکان ہو جائے گا۔وزیر اعظم نے زور دیکر کہا کہ آتم نربھر بھارت کا براہ راست تعلق اس ملک کے شہریوں کے اعتماد سے ہے اور اپنا مکان اس اعتماد کو کئی گنا بڑھاتا ہے۔ اپنا خریدا ہوا گھر زندگی کو یقین سے بھر دیتا ہے اور غریبی سے نکلنے کی امید بھی دلاتا ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21361 قارئین📊 4.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز