مفتی خبیب القادری صاحب مدناپوری کو تمام سلاسل طریقت کی اجازت و خلافت
<p>بریلی شریف: ہماری آواز (نامہ نگار) 13 جنوری// معروف نوجوان عالم دین اور کئی کتابوں کے مصنف علامہ مفتی خبیب القادری مدناپوری کو کل شام خانقاہ سراجیہ کندیاں شریف ضلع میانوالی کے صاحب سجادہ علامہ ابوالبرکات محمد ارشد سبحانی صاحب قبلہ نے تمام سلاسل طریقت کی اجازت مرہمت فرمائی، ذیل ان کی اجازت خلافت نقل کی جاتی ہے۔۔۔</p>
<p>بخدمت اقدس عالی مرتبت مُصنّف کتب کثیرہ؛حضرت علامہ الشّاہ مفتی محمّدخبیبُ القادری ارشدی مدظلہ العالی؛ السّلام علیکم ورحمة اللّٰہ وبرکاتہمزاج ہمایوں؟ آپ کی نیک خدمات اور پُرخلوص جذبات کے پیش نظر فقیر آپکوجملہ سلاسل طریقت کی اجازت وخلافت دیتاہے؛ شراٸط اجازت وخلافت؛صحتِ عقیدہ مذہب حق اہلسنّت مسلک اعلی حضرت پر ہمیشہ قاٸم رہیں؛تمام بدمذہبوں بدعقیدہ لوگوں سے ہمیشہ دُور رہیں؛اتباع شریعت وسنّت؛پنجگانہ نمازباجماعت کی اداٸیگی؛اور جُملہ خلافِ شرع اُمور سےہمیشہ اجتناب ازحدلازم شراٸط ہیں(نوٹ) فقیر کی اجازت وخلافت عقاٸدِ حقّہ اَہلسنّت مسلک اعلی حضرت پرقاٸم رہنے؛شریعت وسنّت مُبارکہ کی اتباع کرنے کروانے اور تمام بدمذہبوں سے ہمیشہ بچنے بچانے کی بنیاد پر ہے بصورت دیگرفقیرکی دی ہُوٸی اجازت وخلافت منسوخ سمجھی جاٸے گیفقط والسّلام خیرختام مدینے پاک کا بھکاری خلیفہ مجاز فیض یافتگان خلفاٸے اعلی حضرتفقیرعبدُالمصطفٰی ابُوالبرکات محمّدارشدسُبحانی غفرلہ النُّورانی خادم تلوکرانوالہ شریف فاضل ضلع بھکرخاک نشین دربار نوریہ خانقاہ سراجیہ کُندیاں شریف ضلع میانوالی28 جمادی الاولی/1442ھ / بمطابق 12 جنوری 2021 ۶/ یوم الثلاثہ</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں



