Hamari Aawaz

ہماری آواز کی نئی پیش کش "مناقب سیدنا احمد کبیر رفاعی" کا اجرا آج، قل شریف کے وقت(4بجے) ہماری آواز ویب سائٹ پر پی۔ڈی۔ایف۔ ہوجائے گی دستیاب

عمومی
📅 07-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ہماری آواز: 7جنوری// قطب الاقطاب، غوث الاغیاث حضور سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمۃ والرضوان کے ہم عصر اکابر اولیاے کرام میں ایک نمایاں نام حضرت الشیخ العارف باللہ الغوث الثقلین محی الحق والشرع سلطان العارفین سیدنا شیخ احمد کبیر رفاعی قدس سرہ کا ہے۔ جن کی ولادت باسعادت یکم رجب المرجب ۵۱۲؁ھ میں ملک عراق کے شہر ام عبیدہ میں ہوئی۔ وقت کے اجلہ اولیاے عظام میں آپ کا شمار ہوتا تھا بلکہ خود قطب وقت حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ آپ سے الفت ومحبت فرماتے تھے۔ نصف صدی تک آپ نے تبلیغ دین اسلام کے لیے بڑی عرق ریزی کی زندگی گزار کر۵۷۸؁ھ میں اس دار فانی کو الوداع کہا۔ آپ کی آخری آرام گاہ ام عبیدہ عراق کی مشہور زیارت گاہوں میں سے ایک ہے۔آپ کا عرس مبارک ۲۲؍جمادی الاول کو عالمی پیمانہ پر منایا جاتا ہے، امسال یہ مبارک تاریخ آج ۷؍جنوری ۲۰۲۱؁ء کو ہے، جس کی مناسبت سے محترم ومعزز حضرت سید حسام الدین رفاعی دام ظلہ نے حکم فرمایا کہ اس بار حضور سیدنا احمد کبیر رفاعی قدس سرہ کے عرس سراپا قدس پر عالمی شہرت یافتہ اردو ویب پورٹل ہماری آواز حضرت والا کی بارگاہ میں قلمی خراج عقیدت پیش کرے۔ اولاً تو یہ پروگرام بنا کہ صرف پورٹل پر مضامین شائع ہوجائیں مگر احباب کا مشورہ ہوا کہ کیوں نا ایک رسالہ ہی منظر عام پہ آجائے، اس کا تذکرہ حضرت سید صاحب قبلہ سے کیا تو آپ نے خوشی کا اظہار فرمائے ہوئے دعاؤں سے نوازا اور فرمایا کہ ضرور یہ کام ہوجائے۔</p>
<p>آج شام 4 بجے ان شاء اللہ یہ مختصر رسالہ بنام ’’مناقب سیدنا احمد کبیر رفاعی‘‘ آپ کی بزم گاہ مطالعہ کی زینت بن جائے گا۔ احباب پڑھ کر تاثرات سے نوازیں۔</p>
<p>محمد شعیب رضا نظامی فیضیچیف ایڈیٹر: ہماری آواز (اردو وہندی) پورٹل ومیگزین</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 21512 قارئین📊 4.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز