Hamari Aawaz
• نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج • شہید ہوتی مسجدیں !! • آہ! اب میرِ کارواں نہیں رہا • آفتابِ علم و قلم غروب ہو گیا • ایسا کہاں سے لائیں کہ تجھ سا کہیں جسے

ہردوئی: صحافی پر ہوئے حملے کی مذمت، صحافیوں نے ملزمین کی جلد گرفتاری کا کیا مطالبہ

متفرقات
📅 07-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>سندیلہ/ ہردوئی: ہماری آواز(یاسر عبدالقیوم قاسمی)6جنوری// آج سندیلہ پریس کلب میں گرامین پترکار ایسوسی ایشن ہردوئی کی ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی گئی۔میٹنگ کی صدارت ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر انوراگ استھانا نے کی۔میٹنگ میں تنظیم کے ممبر روہت ورما کی درخواست پر غور کیا گیا۔  روہت پر ہوئے حملے کی سبھی صحافیوں نے شدید مذمت کی۔سینئر صحافی وی پی سنگھ نے کہا کہ پوری تنظیم صحافی روہت کے ساتھ کھڑی ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو تنظیم سخت اقدامات کرے گی،   انہوں نے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔  میٹنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر پولیس جلد ہی ملزموں کو گرفتار نہیں کرتی ہے تو اعلی عہدیداروں سے شکایت کی جائے گی۔  صحافیوں کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو تنظیم انصاف کی تحریک بھی چلائے گی۔  ڈویژنل صدر اتل کپور نے کہا کہ اگر ملزمان کی گرفتاری جلد نہیں کی گئی تو لکھنؤ ڈویژنل کے تمام اضلاع میں بھی ایک تحریک چلائی جائے گی۔  انہوں نے کہا کہ اس مسئلے میں کسی قسم کی نرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔  اس موقع پر تحصیل صدر شیواکانت تیواری ، تحصیل جنرل سکریٹری لال چندر چوراسیہ ، ضلعی جنرل سکریٹری ارونش باجپائی ، ضلعی سکریٹری سشیل مشرا ، تحصیل آرگنائزر  یوگیش ترپاٹھی ، معیز ساغری ، پربھات استھانا ، ہری امول سنگھ ، امیت کمار موریہ ، گنگارام ، رامانوج یادو سمیت سبھی صحافی موجود تھے۔ </p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20464 قارئین📊 4.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 101 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز