Hamari Aawaz
• نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج • شہید ہوتی مسجدیں !! • آہ! اب میرِ کارواں نہیں رہا • آفتابِ علم و قلم غروب ہو گیا • ایسا کہاں سے لائیں کہ تجھ سا کہیں جسے

جماعت اسلامی میراروڈ اور پی۔ایس۔ایف۔ کی جانب سے ضرورت مند طلبہ میں اسکول فیس کے لیے چیک کی تقسیم

تعلیم
📅 02-01-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>میرا روڈ: ہماری آواز(ساجد محمود شیخ) 2 جنوری// جماعتِ اسلامی کی میراروڈ شاخ نے  پی ایس ایف (پروفیشنل سالیڈریٹی فورم ) کے مالی تعاون سے سولہ یتیم بچوں سمیت اٹھارہ یتیم بچوں میں اسکول فیس کے چیک کی تقسیم کی ۔ پی ایس ایف پروفیشنل مسلم نوجوانوں کی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے ۔  اسکول فیس کے لئے چیک تقسیم کرنے کی یہ دوسری قسط تھی ۔ پہلی قسط پہلے ششماہی میں تقسیم کی گئی تھی ۔ چھ ہزار روپئے کے اٹھارہ چیک تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر پی ایس ایف کے نمائندے جناب مدثر صاحب نے طلبہ کے سرپرستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایف کی یہ کوشش اس لئے ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ جائے اس لئے یتیم اور دوسرے ضرورت مند طلبہ میں اسکول فیس کے لئے یہ چیک تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سرپرست اپنے بچوں کا تعلیمی معیار بلند کرنے کی کوشش کریں ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پالگھر ضلع کے ناظمِ ضلع جناب باقر علی صاحب نے سرپرستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہمیں بچوں کی صحیح تربیت پر بھی دھیان دینا چاہئے ۔ واضح رہے کہ جماعتِ اسلامی میراروڈ سال بھر میں پینتیس یتیم بچوں کی اسکول فیس کے لئے کوشش کرتی ہے ۔اپنے مقامی بیت المال سے جو ہوسکے مدد کرنے کے ساتھ ساتھ دوسری غیر سرکاری تنظیموں،مثلاً پی ایس ایف ممبئی, ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن نئی دہلی اور مقامی اہلِ خیر حضرات کا تعاون حاصل کرتی ہے ۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20473 قارئین📊 4.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

علم: کامیابی کی کنجی اور زندگی کا سرمایہ

نیپال میں دینی درسگاہوں کی ضرورت! ایک فکری و تعلیمی تجزیہ

مغلوں کے کردار کو مسخ کرنے کی کوشش

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 101 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز