امیش یادو کی جگہ نٹراجن اور سمیع کی جگہ ٹھاکر ٹیم میں
📅 01-01-2021
👁 2 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز
<p>ہماری آوازمیلبرن: یکم جنوری (نامہ نگار) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے زخمی تیز گیند بازوں امیش یادو اور محمد سمیع کی جگہ بالترتیب بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ٹی نٹراجن اور شاردل ٹھاکر کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں ساتھ جنوری سے ہونے والے تیسرے کرکٹ ٹسٹ کے لئے ٹیم انڈیا میں شامل کیا ہے سمیع ایڈیلیڈ میں ہوئے پہلے دن رات ٹسٹ میں پیٹ کمنس کی باؤنسر پر اپنا بازو زخمی کرا بیٹھے جبکہ امیش میلبورن میں دوسرے باکسنگ ڈے ٹسٹ میں دوسری اننگز میں اپنا چوتھا اوور ڈالنے کے دوران اپنی پنڈلی زخمی کر بیٹھے تھے۔سمیع پہلے ٹسٹ کے بعد اور امیش دوسرے ٹسٹ کے بعد سیریز سے باہر ہوگئے اور اب دونوں تیز گیند باز وطن واپس آکر بینگلور واقع قومی کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ریہیبلی ٹیشن سے گزریں گے۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں



