Hamari Aawaz

نئے سال کے موقع پر ریاستیں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط برتیں: صحت سکریٹری

متفرقات
📅 30-12-2020 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>نئی دہلی: ہماری آواز/ 30 دسمبر(پریس ریلیز) مرکزی سکریٹری صحت راجیش بھوشن نے تمام ریاستوں اور مرکزکےزیرانتظام علاقوں کو ایک خط لکھا ہے تاکہ نئے سال کے موقع پر منعقدہ تقریبات کے ذریعہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کے امکان کے بارے میں متنبہ کیا جائے اس موقع پر منعقدہ تقریبات کے دوران ، انفیکشن پھیلنے کا امکان بڑھ جاتا ہے ، جس کے پیش نظر سیکرٹری صحت نے ایک خط لکھا ہے جس میں تمام ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں کو زیادہ محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے سردیوں کے موسم میں انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات پر بھی خبردار کیا ہے۔مسٹر بھوشن نے تمام ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ مقامی صورتحال کے مطابق 30 اور 31 دسمبر اور یکم جنوری 2021 کو مناسب پابندیاں لگانے پر غور کرسکتے ہیں۔ تاہم ، کوئی ریاست، ریاستوں کے اندر اور اس کے درمیان افراد اور سامان کی نقل و حرکت پر پابندی نہیں لگاسکتی ہے۔وزارت صحت نے برطانیہ میں پائے جانے والے کورونا کی نئی شکل کے پیش نظر برطانیہ سے ہندوستان آنے والی پروازوں پر31 دسمبر تک لگائی گئی پابندی کو 7 جنوری تک بڑھانے کی بھی سفارش کی ۔ وزارت صحت کی اس سفارش پر ، شہری ہوا بازی کی وزارت نے 7 جنوری تک برطانیہ سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ وزارت صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ سات جنوری 2021 کے بعد برطانیہ سے آنے والی پروازوں کی تعداد پر بھی پابندی لگانے پر غور کیا جانا چاہئے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20585 قارئین📊 4.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 101 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز