Hamari Aawaz

رمضان نزول قرآن کا مہینہ

ماہ وار مضامین و مقالات ← رمضان المبارک
📅 21-04-2022 👁 10 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہما اکبر آفرین badge

<p>ازقلم: گل گلشن، ممبئی</p>
<p>رمضان صرف روزہ رکھنے اور زکات دینے کا ہی مہینہ نہیں ہے بلکہ یہ قرآن کے نزول کا مہینہ بھی ہے۔ قرآن ہمیں راہ راست بتاتا ہے۔قرآن کے ذریعے اللّه نے ہماری رہنمائی فرمائی ہے۔ سب سے پہلی آیت کا مفہوم ہے کہ "اپنے رب کے نام سے پڑھو جس نے پیدا کیا ہے"۔ قرآن کا اصل مقصد تعلیم کو فروغ دینا اور زندگی کے تمام امتحانات میں عقل و فہم کا استعمال کر کے کامیابی ہونا ہے۔انسان کو ہر ممکن جگہ تعلیم کے حصول کے لئے جد و جہد کرنی چاہیے۔قرآن میں زندگی کے ہر مسلے کا حل موجود ہے۔قرآن کی سب سے بڑی سوره سورت البقرہ میں لین دین اور دستاویزی کاموں کے بارے میں بہت صاف طور سے خلاصہ کیا گیا ہے۔قرآن میں سائنس کے بارے میں بھی خلاصے موجود ہیں۔ چند آیات کا مفہوم اس طرح ہے کہ "کیا وہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے، وہ کیسے پیدا ہوئے تھے۔اور آسمان اسے کیسے اونچا اٹھایا گیا؟ اور پہاڑ، وہ کیسے طئے کئے گئے تھے۔"مذکورہ قرآنی آیات سے ثابت ہوا کہ قرآن کریم کا رمضان میں نازل ہونا ایک حقیقت ہے۔ رمضان سے قرآن کریم کا تعلق بہت گہرا ہے۔ ہمیں رمضان کے اوقات وساعات کی قدر کرتے ہوئے، روزہ کے ساتھ ساتھ تلاوت قرآن کریم میں مصروف رہنا چاہیے۔ رمضان اور قرآن ایک دوسرے سے اس طرح مربوط ہیں کہ یہ دونوں قیامت کے دن روزہ رکھنے والوں اور تلاوت کرنے والوں کے حق میں سفارش بھی کریں گے۔ارشاد باری تعلی ہے إنا أنزلناه في ليلة القدر "بیشک ہم نے اس قرآن کو شبٍ قدر میں نازل کیا۔"اِس کتاب ہدایت سے استفادہ انسان تب ہی کرسکتا ہے جب وہ اِسے پڑھے گا ، اِس کی تلاوت اور اِس کا مطالعہ کرے گا ۔ تلاوت قرآن کی فضیلت احادیث کی روشنی میں واضح ہے۔حضرت عثمان بن عفان ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ؐ نے فرمایا: تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور اسے سکھلائے۔خداے برتر بنی نوع انسان سے 70 ماؤں سے بھی زیادہ محبت کرتا، نگہبانی اور نگرانی کرتا ہے۔قرآن کیا ہے؟ انسانی حقوق کا وہ الہامی جس پر خاتم النبیین محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مہر نبوت ثبت کر کے اس بات کی تصدیق کی کہ اب اگر اس پر عمل اس کی روح کے مطابق نہ کیا گیا تو یہ دنیا عذاب الہی کا گڑھ بن کر رہ جاۓ گی۔ قرآن ہمارے تمام مسائل کا حل پیش کرتا ہے۔حضور کی سنت، سیرت اور اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا اور عاقبت سنوار سکتے ہیں۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Senior Writer ★★★★★
ہ

ہما اکبر آفرین

📍 Faizabad

📰 187 پوسٹ👁 1388 قارئین📊 7.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

رخصت اے رمضاں

شکریہ رمضان تیرا الوداع اب الوداع

الوداع اے ماہ فرقاں الوداع

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز