Hamari Aawaz

منقبت در شان امام عشق و محبت، امام اہل سنت، مجدد دین و ملت سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمة و الرضوان

سیرت و شخصیات ← خانوادۂ رضا
📅 27-09-2021 👁 8 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

رشحات قلم: محمد امثل حسین گلاب مصباحیفیض پور سیتامڑھی ٢٦ ستمبر ٢٠٢١ء

اے مرے احمد رضا وصف کیا لکھوں ترامیری فکروں سے فزوں ہے جب کہ تیرا مرتبہ

تیری فکروں نے کیا قطرے کو بحرِ بیکراںتیری نظروں نے کیا ذرے کو درِّ بے بہا

تیرے کاموں نے سرِ شوریدہ کو بخشا سکوںتیری باتوں نے دلِ پژمردہ کو بخشی جلا

تیری نثروں سے ہمیں ملتا ہے الفت کا سبقتیری نظموں سے ہمیں آتی ہے خوشبوئے وفا

تیری تصنیفات ہوں یا تیری تحقیقات ہوںاہلِ سنت کے لیے ہیں وہ تو عینِ کیمیا

فخر کرتے ہیں تری تحقیق پر اہلِ نظرناز کرتے ہیں تری توضيح پر اہلِ وفا

کیا لکھے تیری ذکاوت کے تعلق سے قلمتو نے بس اک ماہ میں حفظِ قرآں کر لیا

صدیوں پہلے کی تری تصنیف اور تالیف سےنجد کے ایوان میں برپا ہے اب تک زلزلہ

اک دیا ایسا جلایا تو نے بزمِ عشق میںجس سے لاکھوں دل نے پائی عشق و عرفاں کی ضیا

پورے بھارت میں نظر آتا نہیں تجھ سا فقیہفقہ سے لاکھوں کا سینہ تو نے روشن کر دیا

ماہرِ اردو ادب بھی کر نہ پایا آج تکجس طرح قرآن کا تو نے کیا ہے ترجمہ

یاد تیری کیف بن کے ایسے دل پر چھا گئیبرگِ گل پر جیسے چھا جاتی ہے شبنم کی ردا

صدقہ مل جائے اسے بھی اے فقیہِ بے بدلمانگتا ہے فقہ کی خیرات یہ امثل ترا

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 20681 قارئین📊 4.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سیرتِ حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ

حضرت علامہ مولانا مفتی تقدس علی خان رضوی رحم ة اللہ تعالیٰ علیہ

حضور مفتی اعظم، تعظیمِ نسبت اور ہمارا کردار

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 141 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 101 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 88 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 81 ویوز