Hamari Aawaz

افسانہ: آنسوں

کالم
📅 01-03-2021 👁 10 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہما اکبر آفرین badge

<p>افسانہ نگار: گل گلشن، ممبئی</p>
<p>آنسوں بنیادی طور پر دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک غم کے آنسوں اور دوسرے خوشی کے آنسوں۔ پانی کی طرح نظر آنے والے یہ آنسوں مختلف جذبات اور احساسات کے ترجمان ہوتے ہیں۔کبھی اپنے پیاروں کے روٹھ جانے پر یہ آنسوں بھتے ہیں اور کبھی کسی اپنے سے ایک عرصے بعد ملاقات پر یہ آنسوں بھتے ہیں ۔یوں تو آنسوں کسی بھی جذبات کے تحت نکلیں قابل توجہ ہوتے ہیں۔کیونکہ یہ آنسوں دل کے سچے جذبوں کو بیان کرتے ہیں۔لیکن یہی آنسوں تب معتبر ہو جاتے ہیں۔جب یہ ذریعہء اظہار بندگی بھی ہوتے ہیں کہ بندہ اپنے رب کے حضور مقبول ہو جاۓ۔گناہوں میں ڈوبا دل جب آنسوؤں سے غسل کرتا ہے تب وہ پوری طرح پاک و صاف ہو جاتا ہے۔اور وہی آنسوں معتبر ہوتا ہے جو رب کو منانے میں بہے۔رب کے سامنے آنسوؤں کا جاری ہونا رحمت خداوند کے حامل شخص کی علامت ہے۔ مولانا روم فرماتے ہیں</p>
<p>ہر کجا آبِ رواں غنچہ بودہر کجا اشکِ رواں رحمت بود</p>
<p>"جب آسمان سے پانی برستا ہے تو زمین پر پھول اور غنچے کھلتے ہیں اور جب آنسوں جاری ہوتے ہیں تو اللہ تعٰلی کی نعمت و رحمت برستی ہے۔"آنسوؤں سے ہمارا رشتہ پیدائشی ہے کیونکہ پیدائش کے بعد ہم پہلا کام رونے کا کرتے ہیں۔لیکن سب سے افضل آنسوں وہ ہیں جو اللّه کے حضور بھتے ہیں۔جو ندامت کے آنسوں ہوتے ہیں۔ جب کہ کچھ لوگ دکھاوے کے آنسوں بھی بہاتے ہیں جنہیں مگر مچھ کے آنسوں کہا جاتا ہے۔بہر حال آنسوں بھی اللّه پاک کی نعمت ہیں کیونکہ اگر آنسوں نہ ہوتے تو دل درد سے پھٹ جاتا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Senior Writer ★★★★★
ہ

ہما اکبر آفرین

📍 Faizabad

📰 187 پوسٹ👁 1387 قارئین📊 7.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

کوشش ایک حل ہو سکتی ہے !!!

احمد اور اسکی پریشانی کا دلچسپ واقعہ

تم مولانا سے شادی کر رہی ہو؟

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 142 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 110 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 103 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 89 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 82 ویوز